ازقلم: ابن الحسن قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہندوستان کے طول و عرض میں ہزارہا مدارس پھیلے ہوئے ہیں جو اپنی اپنی جگہ دینی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان مدارس کی ایک لمبی تاریخ ہے نہایت روشن بے حد درخشاں، انہیں میں سے ایک مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڈھ یوپی بھی ہے، جو سن 1930 عیسوی سے دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں لگا ہوا ہے، اس مدرسہ کے بانی شیخ المشائخ حضرت مولانا شاہ عبد الغنی صاحب پھول پوری قدس سرہ ہیں، یہ مدرسہ ہر سال تین دن کا ایک عظیم الشان اجلاس کرتا ہے، مسلسل اجلاس کا یہ 78 واں سال ہے، خطہ اعظم گڑھ کے سرائے میر اور پھول پور کے حلقہ میں بلکہ پورے ضلع میں اس کے نمایاں کارنامے ہیں، ماضی قریب میں اس اجلاس کا بارونق اسٹیج علماء حق کا ترجمان رہا ہے، پورے علاقہ میں اس اجلاس کو وقعت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے، لوگ بڑھ بڑھ کر اس میں حصہ لیتے ہیں، اور بڑے ذوق وشوق سے اس میں شریک ہو کر علماء کے فرش راہ بنتے ہیں.
•جلسہ کی تفصیلات.
یہ اجلاس 25/ 26/27 اکتوبر بروز بدھ، جمعرات، جمعہ مسلسل تین دن تک چلے گا، پہلے دن خالص عورتوں کا پروگرام ہوگا، یعنی آٹھ دس کلو میٹر کے دائرہ میں رہنے والی عورتوں کے لئے ایک مخصوص پروگرام ہوتا ہے جس میں صرف عورتیں اپنے گھر والوں کے ساتھ شریک ہوتیں ہیں، ایک علیحدہ بڑی عمارت میں مکمل پردہ کے ساتھ ان کو دین کی باتیں سنائی جاتی ہے، دوسرے دن سے مردوں کا پروگرام شروع ہوگا، جمعرات کوظہر کی نماز کے بعد 01:00 بجے سے سیاست وصحافت کے عنوان پر ملک کے دانشور، اور بڑے بڑے مفکرین، اظہار خیال کرینگے.
واضح رہے کہ پروگرام کی اس کڑی کے مہمان خصوصی حضرت مولانا سید محمود مدنی دامت برکاتہم ہونگے، پہر بعد عشاء 8:30 بجے اجلاس عام ہوگا جو جمعہ کے دن عصر تک چلتا رہے گا ان شاءاللہ تعالی.
• پروگرام میں شریک ہونے والے مقررین.
اس پروگرام میں شریک ہو نے والے علماء کرام کی اجمالی فہرست یہ ہے:
حضرت مولانا علامہ قمر الدین صاحب گورکھپوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا مفتی راشد صاحب اعظمی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا سلمان صاحب بجنوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا محمد عرفان صاحب مبلغ دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا عبد العلی صاحب لکھنو، مولانا ابو طالب صاحب رحمانی کلکتہ، حضرت مولانا یعقوب صاحب بلند شہری وغیرہ وغیرہ