رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 21/اکتوبر 2017) مشرقی یوپی کا مشہور و معروف دینی ادارہ جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور کے اساتذہ کا موقر وفد سفر عمرہ کے لئے کل ان شاءاللہ روانہ ہوگا، یہ وفد 15 افراد پر مشتمل ہے جس میں جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے چار اساتذہ بھی ہیں، مقرر شیریں بیان استاذ محترم مولانا وسیم احمد شیروانی اعظمی بھی اس بابرکت سفر کے لئے کل لکھنو سے جدہ کے لئے رخت سفر باندھیں گے، ان کے ساتھ شعبہ تحفیظ القرآن کے استاذ مولانا حافظ محمد خالد صاحب قاسمی جونپوری اور مولانا حافظ ارشاد صاحب قاسمی جونپوری بھی سفر عمرہ کے لئے تشریف لے جاریے ہیں، جامعہ حسینیہ لال دروازہ کے ناظم اعلی مولانا محمد توفیق صاحب قاسمی صاحب کے صاحب زادہ محترم مولانا اختر توفیق صاحب بھی اس بابرکت سفر میں انکے ہمراہ ہیں، یہ موقر وفد 15روز کے سفر کے لئے رخت سفر باندھ رہا ہے.
جامعہ حسینیہ کے اساتذہ وطلباء، منتسبین و متعلقین میں اس سفر کوچلیکر کافی خوشی کا ماحول ہے، ایک ساتھ اس بابرکت سفر کے لئے ہمراہ اتنے اساتذہ کارخت سفر باندھنا یقینا خوش نصیبی کی بات ہے، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس گھر کی زیارت کے لئے اللہ تعالی خوش نصیب لوگوں کو ہی مدعو کرتا ہے، اللہ تعالی اس موقر وفد کے سفر کو آسان فرمائے. آمیــــن