رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 14/اکتوبر 2017) کل بروز جمعہ بعد نماز مغرب چاند مسجد نزد بنگالی پیر ڈابر تالاب لونی میں جمعة علماء تحصیل لونی کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کا پروگرام عمل میں آیا، پروگرام کی صدارت جمعیة علماء تحصیل لونی کے صدر جناب قاری محمد فرمان صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب قاری نواب علی جنرل سکریٹری نے انجام دیئے، خصوصی خطاب جناب مولانا محمد اسجد صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیة علماء غازی آباد و صدر محترم جناب حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب مدظلہ نے فرمایا.
پروگرام کے اختتام پر حلقہ چاند مسجد ڈابر تالاب کی یونٹ کا انتخاب عمل میں آیا، جسکے صدر حضرت مولانا مظہر حسن صاحب خطیب چاند مسجد ڈابر تالاب منتخب ہوئے اور انکے ساتھ ہی چار نائبین صدر جنرل سکریٹری، خازن اور تقریباَ 35ممبران کا انتخاب کیا گیا.
خطاب کے دوران حضرت مولانا اسجد صاحب نے خصوصاً امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ساتھ ہی آپسی مساوات اور ہمدردی پر زور دیا، اور برادران وطن کے ساتھ حسن ظن اور بہترین اخلاق کا نمونہ پیش کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اسی طرح ہم سب آپس میں مل کر ہندوستان کی تصویر کو بدل سکتے ہیں.
حضرت مولانا محمد ابراہیم نے فرمایا کہ بہترین نمونہ نبی علیہ السلام ہیں ہمیں کسی بھی کام کو کرنے کے لئے آپ صل اللہ علیہ وسلم کی طرز زندکی سے استفادہ کرنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ صرف کہنے سے نہیں بلکہ عمل کرنے سے کام چلے گا.
اس پروگرام میں حضرت مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتہم نائب صدر ضلع غازی آباد، قاری محمد سلیم صاحب، مفتی سعیداحمد صاحب نائب صدر تحصیل لونی، مولانا جناب الدین صاحب خازن، قاری خالد حسین سکریٹری تحصیل لونی، قاری شوقین صاحب سکریٹری ضلع غازی آباد مہمان خصوصی کے ساتھ ہی جملہ عہدے داران تقریباً سبھی یونٹ تحصیل لونی نے شرکت فرمائی، اور آخر میں حضرت مولانا قاری محمد فرمان صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا.