اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: میرٹھ کرنال ہائیوے پر لگا زبردست جام، مسافرین رہے پریشان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 October 2017

میرٹھ کرنال ہائیوے پر لگا زبردست جام، مسافرین رہے پریشان!


رپورٹ:محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شاملی(آئی این اے نیوز 14/اکتوبر2017)آج صبح صبح شاملی میں میرٹھ کرنال ہائیوے پر زبردست جام لگا جو تقریباً دس کلو میٹر دوری تک پہنچ گیا جسکی وجہ سے مال ڈھونے والے ٹرک اور مسافرین کو بڑی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا، جب کہ شاملی شہر میں جگہ جگہ جام کھلوانے کے لئے ٹریفک پولیس پریشان نظر آئی.
واضح ہو کہ ہائیوے بننے کے بعد آئے دن شاملی شہر میں جام لگا رہتا ہے جو بعض دفعہ بہت دوری تک پہنچ جاتا ہے اندر شہر میں پل نہ ہونے کی وجہ سے بہت دقت ہوتی ہے پچھلی صوبائی حکومت نے کچھ قدم اٹھائے بھی تھے مگر یوگی حکومت اس طرف کچھ قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہے، علاقائی لیڈران صرف تسلی دیتے ہیں اس کے سوا کچھ بھی نہیں، علاقائی عوام کا کہنا ہے کہ اگر پل بن جائے تو اس جام سے نجات مل سکتی ہے، علاقائی لیڈران اس پر ضرور توجہ دیں، اور پریشانیوں کو دور کریں.