رپورٹ: عبدالرحمٰن الخبیر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نندوربار/ مہاراشٹرا(آئی این اے نیوز 14/اکتوبر 2017) زیرسرپرستی خادم القرآن حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی دامت برکاتہم اور زیرِ انتظام جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ضلع نندوربار مہاراشٹر کی جانب سے تمام ہی ذمہ دارانِ مدارس اسلامیہ کو عموما اور طلباء مدارس کو خصوصا یہ اطلاع پاکر خوشی، مسرت اور شادمانی ہوگی کہ روایاتِ سابقہ کے مطابق ہندوستان کی عظیم علمی دانش گاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیرِ انتظام اور خادم القرآن حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی کی زیرِ سرپرستی سہ سالہ نواں کل ہند مسابقة القرآن الکریم کا انعقاد ہونے جارہا ہے، جس میں اولا 11جنوری 2018 تا 25 فروری 2018 تک ہندوستان کے 20 صوبہ جات میں ریاستی مسابقات منعقد ہوں گے، بعدہ انشاء اللہ 15 یوم بعد کل ہند مسابقة القرآن الکریم منعقد ہوگا، دعا فرمائیں کہ اللہ پاک ہونے والے تمام ریاستی و کل ہند مسابقة الکریم کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے، اور اس کے فوائد کو عام و تام فرمائے، اور منتظمین، معاونین، مخلصین سب کو قبول فرمائے۔ آمین۔
رابطہ نمبر
9423494010 , 9823333856
منجانب مسابقہ کمیٹی: جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ضلع نندوربار مہاراشٹر (انڈیا)