رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/نومبر 2017) سرائے میر تھانہ علاقہ کے بیناپارہ گاؤں میں زمین کے تنازعہ میں گولی چلنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، اعجاز احمد بیٹے امتیاز اور محمد راغب بیٹے شمش الدین کے درمیان کئی دنوں سے زمین کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا تھا، اسی درمیان کئی بار پنچایت بھی ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ 15 دن میں پیمائش کرانے کے بعد ہی کوئی فریق قبضہ کر سکتا ہے، نگرپنچایت چناؤ و لیکھپال کی ہڑتال کی وجہ
سے پیمائش نہیں ہوسکی، اس دوران اعجاز احمد اپنے حامیوں کے ساتھ بغیر پیمائش کرائے تار سے زمین گھیرنے لگے، جب دوسرے فریق کو اس کی خبر ملی تو شمش الدین کے بھتیجے نے موقع پر پہنچ کر کام روکنے کو کہا، جس پر اعجاز احمد اور ان کے حامی ٹوٹ پڑے، بچ بچاؤ کیلئے محمد قیس بیٹے علاءالدین اور محمد راغب دوڑے، پھر ان پر اعجاز کے حامیوں نے گولی چلادی، جس میں دونوں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو آناً فانًا سرائے میر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے حالت سنگین دیکھ ضلع اسپتال ریفر کر دیا.
اطلاع پاکر تھانہ صدر ضلع اسپتال پہنچے، پھر مع فورس موقع واردات بیناپارہ گاؤں میں پہنچے.
تھانہ صدر نریش یادو نے بتایا کہ زمین کے سلسلے میں دو فریق کے درمیان تنازعہ ہوا جس میں ایک فریق میں سے دو افراد کو گولی لگی اور ایک کو لاٹھی ڈنڈا سے مارا گیا، جبکہ دوسرے فریق کے اعجاز احمد کو پھاوڑے سے سر میں چوٹ لگی ہے.