جس کو بولنے والے ملک میں پندرہ کروڑ سے زیادہ ہوں وہ زبان مٹائی نہیں جاسکتی: پروفیسر تنویر چشتی
رپورٹ: محمد ثاقب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
منگلور/روڑکی(آئی این اے نیوز 12/نومبر 2017) گذشتہ شب محلہ قلعہ منگلور میں بابو بھائی ممبئی والے کی نشست گاہ پر علامہ اقبال اور اردو کے حوالے سے ایک ادبی و شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مقامی شعراء و ادبا نے شرکت کی اور اردو ادب کے مبتدی طلبہ کو "عندلیب اردو " ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نشست کی صدارت پروفیسر تنویر چشتی نے فرمائی جبکہ نوجوان عالم دین و ادب نواز شاعر آفتاب اظہر صدیقی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔
نشست کا آغاز سلیم منگلوری کے نعتیہ کلام سے ہوا، جس کے بعد دیگر شعراء نے بھی اپنے اشعار سے محفل میں اردو کا سما باندھا۔
اس موقع پر اپنے اشعار سے محظوظ کرتے ہوئے عرشیؔ کلیری نے اردو کی تعلیم پر توجہ مبذول کرنے اور اپنے بچوں و نسل نو کو اردو سے آشنا کرانے کی فکر لینے پر زور ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر اردو کا استاذ مفت میں اردو کا ٹیوشن دے، اپنے گھر، خاندان کے بچوں کو ہرممکن کوشش کرکے اردو سکھائے، اپنے گھروں، دکانوں اور نشست گاہوں کے لیے اردو اخبارات و جرائد جاری کروائے، بولنے اور لکھنے میں اردو کو ترجیح دے تبھی جاکر اس زبان کے ذریعے ہماری تہذیب قائم رہے گی اور نئی نسل کا مستقبل تابناک بنے گا۔
ان کے علاوہ مونس کاظمی، منصور منگلوری، ابرار منگلوری، عمیر ثمرؔ منگلوری، نیاز جھٹپٹ منگلوری، سلیم منگلوری اور قمرؔ منگلوری نے بھی خوبصورت اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔
اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسر تنویر چشتی نے اردو کی تاریخ اور اس کی ترویج و اشاعت پر سیر حاصل گفتگو فرمائی، انہوں نے کہا کہ اردو کی بقا کا ایک اہم سبب خود اس میں پنہاں اس کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عربی، فارسی، پراکرت اور ترکی زبان سے مل کر یہ خوبصورت زبان وجود میں آئی ہے، ہندی اور اردو ایک دوسرے کی معاون زبانیں ہیں، انہوں نے بڑے وثوق سے کہا کہ جس ملک میں پندرہ کروڑ سے زائد لوگ اردو بولنے والے ہوں وہاں کوئی طاقت اردو کو نہیں مٹا سکتی۔
شعراء میں اسجد رانا، نور محمد نورؔ سہارنپوری، عمیر ثمر، سلیم، جھٹپٹ اور قمرؔ کو "عندلیب اردو ایوارڈ"سے نوازا گیا۔
شرکاء میں مفتی عبدالقادر قاسمی، مولانا تنویر صدیقی، بابو بھائی، محمد افتخار، انیس چشتی، محمد احسان انصاری، ماسٹر سلیم، فیض فاروقی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔