تحریر: مولانا فرقان بدر قاسمی اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مولانا محمد جابر صاحب مرحوم ابھی چند دنوں قبل اللہ کو پیارے ہوگئے، ان کی وفات ملت کے ایک عظیم خسارہ ہے۔
مولانا اعظم گڑھ کے مشہور علمی قصبہ چریاکوٹ مندے کے رہنے والے تھے کئی دہائیوں سے بھیونڈی مین قیام پذیر تھے، ابتداءً لمبے عرصہ تک رئیس ہائی اسکول میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے، علمی آدمی تھے علماء نوازی ان کا شیوہ تھا، استاذ گرامی حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی نوراللہ مرقدہ کے ہم عصر تھے، اسی لئے ان سے بڑی بے تکلفی تھی، حضرت علیہ الرحمہ کا جب بھی بھیونڈی سفر ہوتا ملاقات فرماتے تو وہ بہت خوش ہوتے مجھے کم عمری سے ہی ان کو قریب سے دیکھنے اور خدمت میں حاضری کا شرف حاصل رہا، بہت شفقت فرماتے تھے، ہمیشہ میری حوصلہ افزائی فرماتے۔
سادگی پسند انسان تھے اپنے کام خود کرتے ایک مرتبہ کا واقعہ ہے دھوبی تالاب سے موٹر سائیکل سے گزر رہے تھے، ظہر بعد کا وقت تھا میں راستے کے کنارے کھڑا تھا انہوں نے گاڑی روکی اور مجھ سے بیٹھنے کو کہا میں بلاتا مل بیٹھ گیا مجھے معلوم بھی نہیں مولانا کہاں جارہے ہیں تھوڑی دور چل کر گویا ہوئے کلیان ٹکٹ بنوانے جارہا ہوں اس دن میرا نفلی روزہ تھا میں نے ان کو بتایا نہیں کلیان پہونچے، ریزرویشن کی قطار بہت طویل تھی میں لائن میں لگ گیا اور عصر کی نماز باری باری وہیں پڑھ لی گئی پھر مولانا لائن میں کھڑے ہوئے ابھی ٹکٹ نہیں بن پایا تھا کہ مغرب کا وقت قریب ہوگیا، اسوقت میں نے ان کو بتلایا کہ میں روزے سے ہوں افطار کر کے آرہا ہوں، مولانا بہت متعجب ہوئے اور شفقت آمیز لہجے میں کہا وہیں بتا دیتے تو میں نہ لاتا، فورا پچاس روپئے دیئے اور کہا کہ باہر ہوٹل سے افطار کر کے آجاؤ، اس کے بعد ان کی نظر عنایت میری طرف اور بڑھ گئی۔
مولانا اپنی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز سے گزرے، ہرحال میں حوصلہ مندی کے ساتھ زندگی بسر کی.
دعا ہے کہ اللہ رب العزت مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے۔ آمیــــن
اللهم اغفر له و ارحمه و ادخله في فسيح جنانه
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مولانا محمد جابر صاحب مرحوم ابھی چند دنوں قبل اللہ کو پیارے ہوگئے، ان کی وفات ملت کے ایک عظیم خسارہ ہے۔
مولانا فرقان بدر قاسمی اعظمی |