اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسکارپیو اور موٹر سائیکل میں ٹکر، ایک کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 12 November 2017

اسکارپیو اور موٹر سائیکل میں ٹکر، ایک کی موت!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/نومبر 2017) سیدھاری تھانہ علاقے کے ہائیڈیل چوراہے کے قریب ہفتہ کی دوپہر اسکارپیو اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہوگئی جس میں دو نوجوان زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ایک کو مردہ قرار دیا، جبکہ دوسرے زخمی کو ریفر کر دیا گیا، جس کا ایک نجی ہسپتال میں علاج جاری رہا ہے.
سیدھاری علاقہ کے پٹھان ٹولہ رہائشی محمد کاشف (20) بیٹے سہراب ہفتہ کو دوپہر دو بجے اپنے دوست محمد اياز (22) کے بیٹے شمش عالم کے ساتھ کہیں جا رہا تھا کہ اسکارپیو سے ٹکر ہو گئی جس میں دونون زخمی ہو گئے، مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کاشف کو مردہ قرار دے دیا، حادثے کی خبر ملنے کے بعد اہل خانہ ہسپتال پہنچے اور لاش کو گھر لے گئے.
 اس سلسلے میں سیدھاری تھانہ صدر نے کہا کہ حادثہ میں موت کی معلومات ان کو ہے لیکن اس صورت میں پولیس کو کوئی تحریر نہیں ملی ہے.