اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملک کو منتشر کرنے والی طاقتوں سے بچنا اور اتحاد قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت: مولانا سید ارشد مدنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 12 November 2017

ملک کو منتشر کرنے والی طاقتوں سے بچنا اور اتحاد قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت: مولانا سید ارشد مدنی

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت (آئی این اے نیوز 12/ نومبر2017) باغپت کے قصبہ بڑوت میں دہلی سہارنپو پر واقع مین روڑ پر شادی ھال میں سد بھاؤنا سملین منعقد کیا گیا جس میں کانپور سے مہنت سنت گری مہاراج تشریف لائے اور جمیعۃ علماء ھند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی مہمان خصوصی کے طور سے شریک ہوئے.
پروگرام کی نظامت اس پروگرام کو منعقد کرانے والے امت رائے جین نے کی جب کہ استقبالیہ خطبہ جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا عارف الحق نے نے پیش کیا.
حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے اپنے خطاب میں ببانگ دھل کہا کہ ملک میں کچھ مٹھی بھر فرقہ پرست طاقتیں جو حکومت کے بھی افراد ہے اس ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں جب کہ برساہ برس سے اس ملک ھندوستان کی یہ روایت رہی ہے کہ یہاں ھندو مسلم سکھ عیسائی اور دیگر تمام مذہب لوگ ایک ساتھ مل جل کر رہتے آئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کی سلامتی چاہتے ہو تو پیار و محبت کے دیپ کو جلانا ہوگا اور ہر ایک قوم کو اپنے مذہب کی روا داری کا ثبوت پیش کرنا ہوگا تب یہ ملک ترقی کر سکتا ہے ورنہ ملک ٹوٹ چکا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح یہ آج یہ دیوالی ملن سمیلن منعقد کیا گیا اسی مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ آئندہ سے عید کے موقع پر عید ملن کا پروگرام منعقد کیا جائے اور اس میں تمام مذہب والوں کو شریک کیا جائے تاکہ ایک دوسرے کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے اور آپس میں جو دوری بڑھ گئی ہے وہ کم ہو سکے.
 اس موقع پر مہنت سنت گری مہاراج نے حضرت مولانا کو  ھندی میں لکھی گیتا بھی پیش کی اور حضرت مولانا نے مہاراج جی کو ھندی میں لکھی قرآن مجید پیش کی.
اسی طرح سابق ممبر اسمبلی جناب نواب کوکب حمید اور دیگر نے بھی ہزاروں کی تعداد میں موجود تمام مذاہب کے افراد کو خطاب کیا.
اس موقع پر عارف ملک چودھری، محمد اختر، قاری صابر، مولانا دین محمد مفتاحی اور مولانا بدرالہدی کاندھلوی سمیت بہت سارے قرب و جوار کے مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی.