اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: طارق امان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 12 November 2017

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی: طارق امان

رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 12/نومبر 2017) مولانا ابوالکلام آزاد کا جنگ آزادی میں بہت بڑا کردار رہا ہے، مولانا جمہوری  ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے ان کی شخصیت ہندوستانی مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے مذکورہ خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن طارق امان نے ان کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا.
سماجی کارکن طارق امان
انہوں نے کہا کہ مولانا کی ذات میں قدرت نے بہت ساری صفات اور خصوصیات دی تھی، مولانا نےقوم میں تعلیمی بیداری پیدا کی اور آج سبھی محسوس کرتے ہیں کہ بغیر تعلیم کے کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ہے اپنے دور میں جو تعلیم کے فروغ میں نمایاں کوشش کی ہے اس کی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی، جنگ آزادی میں انہوں نے بڑے  کارنامہ انجام دئیے ہیں، وہ فرقہ وارانہ اہم آہنگی کے بہت بڑے مبلغ تھے ساری زندگی انہوں نے اس کے لئے جد و جہد کیا، آج تاریخ کے اوراق کو خواہ کتنا بھی مسخ کیا جائے، ہندو مسلم اتحاد رواداری اور گنگا جمنی تہذیب ان اوراق سے کبھی مٹ نہیں سکتی.