رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
خلیل آباد/سنت کبیر نگر (آئی این اے نیوز 12/نومبر 2017) کوتوالی خلیل آباد کے موضع جوری میں بجلی کے تار کے زد میں آ نے سے ایک 45 سالہ شخص کی موقع پر موت ہوگئی، جس کی اطلاع متعلقہ محکمہ کو دینے کے بعد بھی کوئی موقع پر نہیں پہونچا، لیکھ پال نے موقع کا معائنہ کرکے لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا.
اطلاع کے مطابق جوری گاؤں کا ہی رہنے والا اکرم حسین بیٹے یاد علی مدرسہ عربیہ نورالعلوم جوری کے راستے سے اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں 11000 وولٹیج کے گرے تار کی زد میں آگیا، جس سے اس کی موقع پر موت ہوگئی.
مدرسہ کے مہتمم خلیل الرحمٰن قاسمی نے بتایا کہ اس کی اطلاع مختلف مرتبہ بجلی محکمہ کے ہر بڑے چھوٹے افسر کو دی جاچکی ہے تاہم اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی، نتیجہ کے طور پر یہ حادثہ پیش آیا، مدرسہ کے منتظمین نے بجلی انتظامیہ کے اہلکاروں سے اپیل کی ہے کہ اس تار کو جلداز جلد درست کرایا جائے.