اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج کے عالیہ پبلک اسکول میں یوم اطفال کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 14 November 2017

بلریاگنج کے عالیہ پبلک اسکول میں یوم اطفال کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد!

رپورٹ: محمد سعد
ـــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/نومبر 2017) عالیہ پبلک اسکول بلریاگنج اعظم گڈھ میں یوم اطفال کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا.
 اس موقع پر کبڈی میں ریڈ ہاوس، کھو کھو میں گرین ہاؤس، فٹبال میں بلو ہاوس، والی بال میں ریڈ ہاوس، اور ریس میں روح الامان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر اسکول کے منیجر ڈاکٹر صہیب احمد صاحب نے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش 14 نومبر یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے، پنڈت جواہر لال نہرو نے اپنی زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی اور ہندوستان کی آزادی میں انگریزوں کے خلاف لڑائیاں لڑیں اور اچھے قائد ثابت ہوئے، ساتھ ہی اسکول کی پرنسپل محترمہ نوشابہ صاحبہ نے کہا کہ یوم اطفال ان اصولوں کی یاد دلاتا ہے جو بچوں کے لیے بنائے گئے تھے، بچے ہی ملک کے مستقبل ہوتے ہیں اور ملک میں مثبت بدلاؤ  لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں.
پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں معاذ احمد، لیق احمد، نفیس احمد، اقصٰی، فرح اسلام، گیم انچارج سکیش یادو اور وویکانند وغیرہ نے اپنا تعاون پیش کیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی.