رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/نومبر 2017) مبارکپور علاقے کا مشہور سینٹرل پبلک اسکول اور اعظم گڑھ شہر کے جعفر پور میں اسکول کے بانی اور چیئرمین اياز احمد خاں اور اسکول کے ڈائریکٹر نواز احمد خاں عرف ڈمپی، پردھاناچاريا ریکھا سنگھ کی قیادت میں سینٹرل پبلک اسکول میں منگل کو سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی یاد میں یوم اطفال منایا گیا جس بھاری بھیڑ موجود رہی، اور میلہ سے خوب لطف اندوز ہوئے.
مہمان خصوصی امبیس کمار اسسٹنٹ کمشنر جواہر لال نہرو نوودے اسکول لکھنؤ، ایچ این پانڈے پردھاناچاريا جواہر لال نہرو نوودے اسکول جين پور، اور آر کے ديچت پرنسپل نوودے اسکول گورکھپور موجود رہے.
اسکول میں طلبہ و طالبات نے رنگولی، اور کھان پکوان کا اسٹال لگائے تھے جس کو دیکھنے کے لئے بھاری بھیڑ رہی، بچوں نے ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کر لوگوں کے دل جیت لئے، کیک کاٹ کر جینتی منائی گئی اور دیپ جلاکر پروگرام شروع ہوا.
پروگرام میں مہمان خصوصی امریش کمار نے کہاکہ آج سینٹرل پبلک اسکول کی طرف سے اتنا بڑا اور شاندار پروگرام کیا گیا، جو تاریخی کام ہے انہوں نے کہاکہ یہ اسکول کے بانی اياز احمد خاں نے اتنا شاندار اسکول کھول کر ضلع میں تعلیم کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے جو مبارکباد کے مستحق ہے انہوں نے کہاکہ چچا نہرو کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا.
اس موقع پر ٹاپ طلبہ و طالبات کو انعام دے کر نوازا اور ان کو شال پیش کی گئی.
سینٹرل پبلک اسکول کے چیئرمین مینیجر اياز احمد خان نے کہاکہ اسکول میں کم فیس میں طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیم دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ٹاپر طلبہ و طالبات کو جلد ہی ٹور پر بھیجا جائے گا، جعفر پور اسکول میں صبح سے بھاری بھیڑ رہی یوم اطفال میلے میں لوگوں نے خوب کھانے پینے کا لطف لیا، اسٹال پر طرح طرح کے پکوان تھے.
آخر میں اسکول کے چیئرمین اياز احمد خان، ڈائریکٹر نواز احمد خاں عرف ڈمپی، پردھاناچاريا ریکھا سنگھ نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کو مومینٹ ہدیہ دیا، جبکہ آئے ہوئے تینوں مہمان کو مبارکپور سینٹرل پبلک اسکول گھمایا، جہاں چیئرمین اياز احمد خان نے پورے اسکول کا جائزہ بھی کرایا، عمارت اور لیب دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اياز صاحب کی تعریف بھی کی کہا کہ کم فیس لے کر اتنی اچھی بلڈنگ اور اچھی تعلیم کا نظم مبارکباد کے مستحق ہیں.
اس موقع پر ڈپٹی مینیجر ترنم خانم، مینیجر نوشاد احمد خاں، سابق پردھان عبدالمنان، محمد ذیشان بركاتی، محمد عارف، اکھلیش شريواستو، روی سنگھ، سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے.