اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 سے مربوط مدراس کی میٹنگ کا انعقاداعظم گڑھ میں 30 نومبر کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 18 November 2017

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 سے مربوط مدراس کی میٹنگ کا انعقاداعظم گڑھ میں 30 نومبر کو!

رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/نومبر 2017) رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 سے مربوط مدارس کی میٹنگ جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر اعظم گڑھ میں مورخہ 30 نومبر 2017 بروز جمعرات صبح 09:00 بجے ہوگی، جس میں تمام حضرات سے شرکت کی درخواست ہے، دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے.
 مرکزی دفتر نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سند ارتباط کا اجراء مدرسہ کی حیثیت کے مطابق تین کیٹگری میں ہوگا، پرانی سند ارتباط ختم کردی جائے گی، جس کے لئے معلوماتی فارم آیا ہے اس کو دعوت نامہ کے ساتھ خانہ پری کے لئے بھیجا گیا ہے، میٹنگ میں اسے ہمراہ لائیں صدر زون کی تصدیق کے بعد دفتر بھی بھیجا جائے گا.
 نیز 1438 کے سالانہ امتحان کے نتائج اپنے مدرسہ کے جملہ شعبوں کے جملہ درجات کے بھی ساتھ لائیں.
المعلن: مفتی اشفاق احمد اعظمی
صدر مشرقی یوپی زون نمبر 2 رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند.