اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حضرت مولانا اسلم صاحب قاسمی کی وفات پر جامعہ فیض القرآن کوٹلہ ہاپوڑ میں کیا گیا ایصال ثواب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 November 2017

حضرت مولانا اسلم صاحب قاسمی کی وفات پر جامعہ فیض القرآن کوٹلہ ہاپوڑ میں کیا گیا ایصال ثواب!

رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کوٹلہ/ہاپوڑ(آئی این اے نیوز 17/نومبر 2017) جامعہ عربیہ فیض القرآن ہاپوڑ کوٹلہ سادات میں حضرت مولانا اسلم صاحب قاسمی نوراللہ مرقدہ کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کیلے دعاء مغفرت بھی کی گئی،  آپکی زندگی کے بارے میں مختصر طور پر علماء کرام نے بیان بھی کیا،
جس میں کہا گیا کہ اللہ تعالی نے آپ کو بہت سی خوبیوں کا مالک بنایا تھا، آپ نے نصف صدی سے زیادہ علم دین کی خدمت کی، اور حضرت والا کے سبق پڑھانے کا جو انداز تھا وہ طلبہ میں بیحد مقبول تھا، آپ دارلعلوم وقف دیوبند کے مایہ ناز اساتذہ میں سے تھے، آپ ہر کام کو بہت ہی منظم طریقے سے پورا کیا کرتے تھے، خانوادہ قاسمیہ کے چشم وچراغ تھے، دارلعلوم وقف دیوبند کے صدرالمدرسین بھی تھے.
مولوی محمد یوسف قاسمی نے اپنے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت کی رحلت ملت اسلامیہ کا بہت بڑا خسارہ ہے جسکی بھرپائی نہیں ہے، اور حضرت رحمہ اللہ عالم اسلام کے مایہ ناز خطیب بھی تھے اور اسکے علاوہ طالبین حق کے ہادی اور روحانی بیماریوں کا ایک ایسا علاج ہوا کرتا تھا جسے علم و عمل میں رشدـو ہدایت کے پھول کھلنے لگتے تھے.
 اس موقع جامعہ کے استاذ مولانا فیصل مظاہری، قاری ممتاز سمیت تمام طلبہ موجود تھے، آخر میں مولوی محمد یوسف قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.