رپورٹ: سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
قیصر گنج/بہرائچ(آئی این اے نیوز 17/نومبر 2017) جلسہ سیرت النبی و اصلاح معاشرہ مدرسہ اسلامیہ حسینیہ ریولیا موضع قیصر گنج بہرائچ میں بہت ہی آب وتاب سے گزشتہ رات منعقد کیا گیا، جس کی صدارت عارف باللہ حضرت اقدس مولانا قاری محمد زبیر احمد صاحب دامت فیوضہم نے فرمائی اور سرپرستی الحاج زبیر احمد صاحب مقیم حال دہلی نے کی ـ
اجلاس میں مغرب بعد جامعہ کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور نعت و تلاوت و مکالمہ وغیرہ بحسن خوبی پیش کرکے عوام و خواص کے دلوں کو جیت لیا.
اجلاس کا باضابطہ آغاز بعد نماز عشاء قاری محمد آصف صاحب دہلوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ نعت البنی صلی اللہ علیہ وسلم میں نظرانہ عقیدت حافظ فرقان بہرائچی نے پیش کی، اجلاس کی نظامت کے فرائض مولوی یحی کریمی نے انجام دیا.
حضرت اقدس قاری زبیـــر احمـد صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ آج ہماری زندگیاں الٹ پلٹ ہوگئی ہیں جو طریقہ نبی کریم علیہ السلام اللہ رب العزت کے پاس سے لے کر آئے تھے، ہم نے اس کو اپنی زندگیوں سے نکال پھینکا جس کی بناء پر آج ہمارے اوپر طرح طرح کی مصیبتیں آرہی ہیں، اگر ہمارے اعمال درست ہوجائیں تو اللہ کے جانب سے ہمارے لئے بہترین فیصلوں کا نزول ہوگا.
مولانا محفوظ الرحمن صاحب نے بھی عوام کو بتلایا اور توجہ دلائی کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور نبی کی زندگی کو اپنے اندر پیوست کرلو،بسراپا خیر ہی خیر آپ کے قدم چومے گی.
بعد ازاں مولانا امیر صاحب نے مولانا منفعت علی و مولانا عبد الکریم صاحب نور اللہ مرقدھما کی حالات زندگی پر مختصرا روشنی ڈالی، دونوں صاحب نسبت بزرگ تھے، انہوں نے اپنے وقت کے جید علماء اکرام سے استفادہ کیا جن میں سے خصوصا حضرت اقدس سید حمید الدین رح، عارف باللہ نمونہ اسلاف حضرت اقدس قاری محمد صدیق صاحب باندوی رح، مولانا رشید الدین صاحب و دیگر علماء کرام سے بھرپور اکتساب فیض حاصل کیاـ
اجلاس میں علماء کرام کی ایک بڑی تعداد موجود رہی جن میں سے مولانا علیم الدین ریولیا، مولانا ذبیح اللہ صاحب بانس گاؤں، مولانا مقصود صاحب لودا، مولانا عنایت اللہ صاحب، مفتی اشتیاق صاحب شیخ الحدیث جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ، حافظ اسرار صاحب، حافظ حمید الدین صاحب، حافظ محمد سلمان دہلوی، بھائی جنید صاحب، بھائی شہاب الدین صاحب، الحاج پردھان شمس الدین صاحب جامعہ کے معلم و معلمات میں سے جناب حافظ ابوبکر صاحب و دیگر جملہ اساتذہ کے ساتھ عوام کا ایک بہت بڑا مجمع موجود رہا.