اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آٹو کی ٹکر میں بچی ہوئی زخمی، علاج کے دوران موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 November 2017

آٹو کی ٹکر میں بچی ہوئی زخمی، علاج کے دوران موت!

رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/نومبر 2017) جین پور کوتوالی علاقہ کے لیڑھوا گاؤں کے قریب دیر شام کو دو آٹو میں ٹکر ہوگئی، اس حادثے میں ایک بچی زخمی ہوگئی، جسے علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں رات میں علاج کے دوران موت ہوگئی.
موصولہ خبر کے مطابق نرہن خاص گاؤں رہائشی 12 سالہ مایا بیٹی رمیش پرگیاشو اپنی ماں کے ساتھ جین پور آئی تھی، دیر شام میں دونوں ایک آٹو سے گھر جا رہی تھیں، آٹو ابھی لیڑھوا گاؤِ کے قریب پہنچا تھا کہ سامنے سے آرہے دوسرے آٹو کے ساتھ ٹکر ہوگئی، اس حادثے میں مایا شدید زخمی ہوگئی، مقامی لوگوں کی مدد سے خاندان ہسپتال پہچایا گیا، جہاں زخمی بچے کی علاج کے دوران رات میں موت ہوگئی، موت کی خبر اہل خانہ کو ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا.