اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اشرفپور میں ٹیوبیل پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف، ہزاروں کا سامان لے کر فرار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 November 2017

اشرفپور میں ٹیوبیل پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف، ہزاروں کا سامان لے کر فرار!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/نومبر 2017) جین پور تھانہ علاقہ کے اشرفپور رہائشی ایوب بیٹے نبی احمد اپنے ٹیوبیل پر مرغی فارم کھولے ہوئے ہیں، وہیں بھینس بھی پال رہے ہیں، بدھ کی رات میں سمرسیبل، دو سائیکل سمیت مرغی کے چارے کا دو کیرٹ جس کی قیمت تقریباً 9000 روپئے تھی سب اٹھا لے گئے.
 ایوب نے بتایا کہ رات کو 2 بجے میں اٹھا تو دیکھا سب ٹھیک تھا جب سونے چلا گیا، 2 سے 4 بجے کے درمیان چوری ہوئی ہے، صبح اٹھتے ہی ایوب نے ڈائل 100 پر فون کر پولیس کو بلایا، پولیس موقع پر پہنچی چھان بین کے بعد کہا گیا کہ تھانے پر تحریر دیں،.جمعرات کی صبح ایوب جین پور کوتوالی میں انہوں نے چوری کی تحریر دی.
بتایا جاتا ہے کہ جین پور کوتوالی علاقے میں چوری کے واقعات آج کل زیادہ ہو رہے ہیں، پولیس اس وقت چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے.