اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ منہاج الدعوۃ دعوت نگر الہیڑی، سہارنپور میں طلبہ و طالبات کا انعامی نعتیہ پروگرام منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 November 2017

جامعہ منہاج الدعوۃ دعوت نگر الہیڑی، سہارنپور میں طلبہ و طالبات کا انعامی نعتیہ پروگرام منعقد!

رپورٹ: ثاقب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
الہیڑی/ سہارنپور(آئی این اے نیوز 16/نومبر 2017) حمد و نعت اور منقبت کے انعامی جلسے جہاں طلبہ میں فنی شوق اور آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں،  وہیں ان پروگراموں کا فائدہ یہ بھی ہے کہ نسل نو نبی پاک کی سیرت و کردار کے اہم گوشوں سے واقف ہوکر عشق نبوی ﷺ میں سرشار ہوجاتی ہے۔
جامعہ منہاج الدعوۃ دعوت نگر الہیڑی میں طلبہ وطالبات کا انعامی نعتیہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ وطالبات نے بہترین انداز میں سخن آزمائی کی۔
 قاری عبدالباری کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، باہر سے آئے مہمان شاعر جناب ثمر یاب ثمر،  بہترین  صحافی  جناب حفظ القدیر اور بے باک نو جوان شاعر مولوی اسجد رانا نے حکم کے فرائض انجام دیے۔
مہمان شعراء نے بھی اپنے کلام سے محفل کو گرمایا، نظامت مولانا عامر ندوی کی رہی جبکہ صدارت مشہور عالم دین مولانا مسرور صاحب نے فرمائی، ابنائے قدیم کے علاوہ مہمانان خصوصی میں حذیفہ بھائی ممبئی والے، قاری ارشاد اوگھلی، حافظ مستقیم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ مولانا طارق انتظامیہ امور میں معاون رہے۔
پوزشن لانے والے طلبہ و طالبات کے علاوہ بھی تمام طلبہ کو کتابی شکل میں انعامات سے نوازا گیا ۔
 مہتمم مدرسہ مولانا عمران صاحب کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
آخر میں مولانا طارق،  مولوی عبدالصمد اور قاری مزمل نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
شرکائے محفل میں شاہ عالم صدیقی، محمد ادریس،  عبدالکریم، محمد ثاقب وغیرہ جیسے معزز حضرات کے نام شامل ہیں۔