اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اسعد علی مکھیا کے انتخابی دفتر کا افتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 November 2017

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اسعد علی مکھیا کے انتخابی دفتر کا افتتاح!

رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 16/نومبر 2017) گزشتہ روز لونی میں نگر پالیکا چیئرمین کے امیدوار جناب اسعد علی مکھیا کے انتخابی دفتر کا افتتاح ہوا جسمیں سابق ایم ایل اے حاجی ذاکر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پردیش میں جب سے بھاجپا کی سرکار آئی ہے یہاں کی عوام کافی پریشان ہے اور ان کی چال سمجھ چکی ہے اب پردیش عوام پھر سے بھیا اکھلیش یادو کو آواز دے رہی ہے، وہیں دوسری جانب لونی کی سیاست میں اور بی جی پی کے خیمہ میں زبردست بھوچال آگیا جب کل اسٹیج پر سابق ایم ایل اے حاجی ذاکر علی چودھری امید پہلوان، چودھری عابد علی اور سابق نگم پارشد مردانہ لیڈی لیڈر کے نام سے مشہور یاسمین کوثر ایم ایل سی راکیش یادو ایک ساتھ نظر آئے.
چودھری عابد علی نے بھی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب لونی کی عوام دیگر پارٹیوں سے عاجز آکر بڑی تعداد میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہورہی ہے.
اس موقع پر الگ الگ وارڈ سے ہزارو کی تعداد میں لوگ موجود تھے اور سبھی ہندو مسلم سکھ عیسائی نے ایک جوٹ ہوکر مکھیا اسعد علی اور اکھلیش یادو حاجی ذاکر علی سماجوادی پارٹی کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی.اور سبھی نے حمایت دینے کا اعلان کیا اور مکھیا اسعد علی نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے اپنے وارڈو میں بھی سائیکل کے چناؤ نشان پر ہی مہر لگائیں.