رپورٹ: عامر ظفر قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند/سہارنپور(آئی این اے نیوز 13/نومبر 2017) خانوادہ قاسمی کے اہم چشم و چراغ، معروف عالم دین مولانا محمد اسلم قاسمی کا آج دیوبند میں انتقال ہوگیا ہے، مولانا کے خادم خاص مولانا اسماعیل قاسمی نے بتایا کہ مولانا کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے، علاج و معالجہ جاری تھا اسی دوران آشیانہ قاسمی میں آج سوا بارہ بجے وہ اس دنیا سے 87 سال کی عمر میں رخصت ہوگئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا محمد اسلم قاسمی صاحب کا علمی دنیا میں ایک بڑا اور تاریخی نام تھا، آپ دارالعلوم دیوبند کے بانی مولانا محمد قاسم نانوتوی کے پرپوتے اور دارالعلوم دیوبند کو عالمگیر شہرت دلانے والے سابق مہتمم حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب کے دوسرے صاحبزادے تھے، آپ دارالعلوم وقف دیوبند کے صدر مدرس ہونے کے ساتھ وہاں کے مقبول استاذ اور بخاری شریف کی تدریس کا بھی فریضہ انجام دے رہے تھے، علمی دنیا میں آپ کی شخصیت بیحد مقبول رہی ہے اور آپ کے ہزاروں شاگرد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، آپ کے بڑے بھائی مولانا محمد سالم قاسمی ابھی الحمد اللہ بقید حیات ہیں اور ان کی عمر تقریبا 95 سے تجاوز کرچکی ہے.
اللہ پاک مولانا کو اعلی علیین میں جگہ عطا کرے.آمیــن.
خبر لکھے جانے تک نمازہ جنازہ کی اطلاع نہیں ملی.