اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا محمد جابر علیہ الرحمہ کے انتقال پر جامعہ شیخ الھند انجانشہید میں تعزیتی نششت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 13 November 2017

مولانا محمد جابر علیہ الرحمہ کے انتقال پر جامعہ شیخ الھند انجانشہید میں تعزیتی نششت!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/نومبر 2017) مولانا محمد جابر صاحب ے انتقال پر اعظم گڑھ کے انجانشہید گاؤں میں واقع دینی ادارہ جامعہ شیخ الھند میں تعزیتی نششت منعقد ہوئی، جس میں قائم مقام ناظم حافظ انیس احمد قاسمی نے کہا کہ مولانا کی شخصیت اعظم گڑھ کی ایک مایہ ناز شخصیت تھی جہنوں نے سادہ مزاجی کے ساتھ دین کی خدمت کرتے ہوئی دنیا فانی کو الوداع کہا.
جامعہ کے مدنی ھال میں طلبہ دعا کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کی مولانا کا انتقال جامعہ کیلئے بہت تکلیف کی بات ہے، ہم اراکین جامعہ اس پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں.
وہیں جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا فرقان بدر قاسمی نے فون سے رابطہ کر نمائندہ سے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا جامعہ و اراکین جامعہ کے ساتھ بڑا گہرا مخلصانہ تعلق تھا، ہمیشہ جامعہ کی ترقی کیلئے مفید مشوروں سے نوازتے تھے، مولانا کا انتقال جامعہ کے ذاتی صدمہ سے کم نہیں ہے، جامعہ اپنے ایک مخلص سرپرست سے محروم ہوگیا، جس کا خلا ہمیشہ محسوس کیا جائے گا.
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مولانا کو اپنے شایان شان اجر دے. آمیـــــن