تحریر: مولانا فرقان بدر قاسمی اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ حق و باطل کی معرکہ آرائی نور و ظلمت کا تصادم اور خیر و شر کی کشمکش ازل سے جاری ہے اور تاقیامت جاری رہے گی، بلکہ آج کے دور میں باطل نِت نئے روپ دھار کر حق پر حملہ آور ہے، نہ صرف عسکری و اقتصادی بلکہ ذہنی و نظریاتی طور پر حق کو مٹانے کے درپے ہے.
ایسے نازک حالات میں حق پرستوں اور خدائے واحد کے ماننے والوں کویہ زیب نہیں دیتا کہ مایوسی کا شکار ہو کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں اور امت کی حالت زار پر فقط آنسو بہاتے رہیں، یا چوپالوں میں مجلس لگا کر بحث و مباحثہ اورتبصرہ کرکے تسکینِ خاطر کرتے رہیں، بلکہ اللہ کا نام لیکر حتی المقدور عملی اقدام کریں اعلاء کلمة اللہ، تبلیغ اسلام، احیاء سنت اور اسلامی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشش کریں.
دینی تعلیم کو عام کرنے کیلئے خصوصی طور پر مکاتبِ اسلامیہ کے نظام کو مستحکم کریں دیہاتوں میں مکاتب قائم کریں اسکول اور نرسریوں میں پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کیلئے صبح یا شام ناظرہ قرآن کریم و دینیات کا نظم کریں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ حق و باطل کی معرکہ آرائی نور و ظلمت کا تصادم اور خیر و شر کی کشمکش ازل سے جاری ہے اور تاقیامت جاری رہے گی، بلکہ آج کے دور میں باطل نِت نئے روپ دھار کر حق پر حملہ آور ہے، نہ صرف عسکری و اقتصادی بلکہ ذہنی و نظریاتی طور پر حق کو مٹانے کے درپے ہے.
مولانا فرقان بدر قاسمی اعظمی |