رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
پھولپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/نومبر 2017) پھولپور پولیس کو ملی بڑی کامیابی، جانور اسمگلر گروہ اور پولیس کے درمیان تصادم ہو گیا، جسمیں ایک ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پھولپور کوتوالی انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو ضلع ہسپتال داخل کیا گیا، جہاں زخمی مجرم کی حالت سنگین دیکھ ڈاکٹروں نے ہائی سینٹر ریفر کردیا.
زخمی بدمعاشوں کے پاس سے اسکارپیو اور پیک اپ کے ساتھ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار ساہنی موقع پر پہنچے، گرفتار گروہ نے پوروانچل میں 400 سے زائد واقعات کو انجام دیا ہے، جس پر 25 ہزار روپیہ کا انعام تھا.
مخبر نے پولیس کو اطلاع دی کہ جانور اسمگلر گروہ کسی واقعے کو انجام دینے کیلئے جا رہے ہیں، اس کے بعد اہرولا تھانہ اور پھولپور کوتوال مع فورس کے گھیرابندی کی، پولیس نے پھولپور کوتوالی علاقے کے سلطانپور کے قریب تقریبا 9 بجے گھیر لیا، پولیس کو دیکھ بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائر پولیس نے بھی کیا، اس دوران پھولپور انسپکٹر زخمی ہو گئے، اسکارپیو ڈرائیور نیاؤج گاؤں رہائشی صابر بیٹے عابد کو پولیس نے گھیر لیا، پیک اپ ڈرائیور اور اس کے کچھ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے.
تصادم میں پھولپور کوتوالی انچارج رامائن سنگھ اور کانسٹیبل ونود یادو بھی زخمی ہوئے، تمام زخمی افراد کو سماجی ہیلتھ سینٹر پھول پور داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے ضلع ہسپتال ریفر کردیا، وہیں پولیس فرار ملزمین کو تلاش کرنے میں مصروف ہو گئی.