اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نگرپنچایت بلریاگنج: بی ایس پی کے صدر عہدہ کے امیدوار بابو جاوید خان کی حمایت میں اترے سابق ممبرپالیمینٹ اکبر احمد ڈمپی، اعظم گڑھ میں ہوا ڈمپی کا زبردست استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 18 November 2017

نگرپنچایت بلریاگنج: بی ایس پی کے صدر عہدہ کے امیدوار بابو جاوید خان کی حمایت میں اترے سابق ممبرپالیمینٹ اکبر احمد ڈمپی، اعظم گڑھ میں ہوا ڈمپی کا زبردست استقبال!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/ نومبر 2017) اتر پردیش نگر پالیکا چناؤ قریب ہے تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے امیدوار کو میدان میں کھڑا کر دیا ہے، وہیں اعظم گڑھ کے علاقہ میں 22 نومبر کو پولنگ ہونا طے ہے، بلریاگنج نگر پنچایت سے بی ایس پی کی طرف سے بابو جاوید خان امیدوار ہیں، اترپردیش میں ایس پی کی ہار کے بعد بی ایس پی کا بول بالا نظر آرہا ہے.
بتایا جا رہا ہے کہ بی ایس پی میں باہوبلی مختار انصاری کی شمولیت کے بعد اس بار ہر جگہ بی ایس پی کی پکڑ مضبوط ہو چکی، وہیں الیکشن سے دو چار دن پہلے اعظم گڑھ کے سابق ممبرپالیمنٹ و بی ایس پی لیڈر جناب اکبر احمد ڈمپی کی آمد سے بی ایس پی کا جلوہ دکھ رہا ہے، اور سیاست کا بازار گرم ہو گیا.
گزشتہ دن 17/نومبر  2017 سے اکبر احمد ڈمپی کا دورہ اعظم گڑھ کے تقریباً ہر انتخابی علاقہ میں شروع ہو چکا ہے جس سے دیگر سیاسی پارٹیوں میں کھلبلی مچ گئی، وہیں آج اعظم گڑھ کے نگر پنچایت بلریاگنج میں جناب ڈمپی نے اپنا جماوڑہ قائم کر بی ایس پی امیدوار بابو جاوید خان کو ووٹ کرنے کی اپیل کی.