اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ ضلع کے نگر پنچایت بلریاگنج کا وجود!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 19 November 2017

اعظم گڑھ ضلع کے نگر پنچایت بلریاگنج کا وجود!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/نومبر 2017) نگر پنچایت بلریاگنج کا قیام 20 جنوری 1978 کو رام نریش یادو کے دفتر میں ہوا، کئی سالوں سے  یہ دوسری سرکاری عمارت کے ایک چھوٹے سے کمرے میں تھا، اس کی اپنی عمارت 15 جولائی 2017 بن کر تیار ہوئی، اسکا پہلی بار اب بڑا دفتر ہوا، 11 وارڈ میں 9408 ووٹر ہیں جن میں 5000 مرد اور خواتین ووٹر 4408 ہیں.
بلریاگنج میں نگر پنچایت کے قیام کے بعد وہ تقریبا 10 سال کے لئے انچارج رہے ہیں، جب 1988 میں پہلا انتخاب ہوا تو محمد الیاس کو پہلے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا، ان کا دور 1993 تک جاری رہا، دو سال بعد 1995 میں منعقد ہونے والے انتخابات میں ابو شحمہ صدر بن گئے، جنہوں نے سن 2000 تک کام کیا، اس کے بد شمیم احمد کو سن2000 میں منتخب کیا گیا تھا جنہوں نے 2005 تک کام کیا، اس دوران منتظمین کو مقرر کیا گیا تھا، 2007 میں منجو وشوکرما نے انتخابات جیت لیا، 2012 ء میں محمد عارف خان صدر منتخب ہوئے.
 اس طرح نگر پنچایت بلریاگنج  میں چار اقلیتی کمیونٹی کے صدر منتخب ہوئے، یہاں اقلیتی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد ہے، جنرل سیٹ ہونے سے 11 امیدوار اس بار میدان میں ہیں، جس میں چھ آزاد اور پانچ مختف پارٹی کے شامل ہیں، انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 15 بوتھ بنائے گئے ہیں، پرو مادھیمک بالیکا ودھیالے اور پرائمری اسکول بازار خاص بلریاگنج میں پولنگ ہوتی ہے.