مسلکی اختلاف کو منبر و محراب تک لاکر امت میں انتشار پیدا نہ کریں: مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
متھلانچل(آئی این اے نیوز16/نومبر 2017)سب سے پہلے میں آل متھلانچل مسابقہ القران الکریم کے انعقاد کے لئے میر کارواں مولانا وصی احمد صدیقی دامت برکاتہم اور ان کے صاحبزادے مولانا فاتح اقبال ندوی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب ہم قرآن کی نسبت سے یہاں جمع ہیں اور ہمارے سامنے علماء کی ایک بڑی جماعت موجود ہے یاد رکھئے اگر ہم اپنی نسلوں کا خوش آئند مستقبل چاہتے ہیں تو
ہمیں پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ ان کی علمی بہتری کے لئے عملی پیش رفت کرنی ہوگی اور انہیں موجودہ دور میں ہر طرف پھیلے مغربی فتنوں سے بچانے کے لئے خود کو تیار رکھنا ہوگا ورنہ یاد رکھئے اگر ہم نے اس پہلو سے نظریں چرالیں تو پھر مسلمانوں کی ائندہ نسلوں کی حفاظت کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا یہ باتیں آج متھلانچل کی مشہور علمی بستی ململ کی سرزمین پر مدرسہ چشمہ فیض کے زیر اہتمام جاری آل متھلانچل مسابقہ القران الکریم کے موقع پر ململ کی جامع مسجد میں منعقد علماء کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی شریعت حضرت مولانا قاسم مظفر پوری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا، انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر مسلمانوں کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس نے ہمیں غیر یقینی کشمکش کا شکار بنا کر رکھا ہوا ہے ملک کے چپے چپے میں پھیلے نظام تعلیم نے نہ صرف خدا کی یاد کو ہمارے دلوں سے بھلا دیا ہے بلکہ ہماری حکومتیں بھی ہم پر ایک ایسا نظام تعلیم مسلط کرنے پر امادہ ہیں جو ہماری آئندہ نسلوں کو دین سے بے گانہ کر دیں گی ایسی صورت حال میں بحیثیت نائبین امت آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ حالات کے بدلتے منظرنامے پر اپنی نگاہ رکھیں اور پوری فکر مندی کے ساتھ مسلمانوں کی قیادت وراہنمائی کا فرض نبھائیں انہوں نے علماء سے کہا کہ آپ ملت کی آبرو اور ان کا وقار ہیں اس لئے آپ کو اپنی ذمہ داریاں قبول کرنی ہوگی اور انہیں امت کو یہ احساس دلانا ہوگا کہ آپ کے پاس ملت کے سارے درد کا علاج موجود ہے تاکہ امت آپ پر اعتماد کرکے خود کو آپ سے قریب کر سکے، انہوں نے کہا کہ امت کی مناسب رہنمائی یہ آپ کا فرض ہے.
اس خصوصی اجلاس کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے حضرت مولانا قاسم مظفر پوری صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں مدرسہ چشمہ فیض ململ کے روح رواں مولانا وصی احمد قاسمی، پیام انسانیت ٹرسٹ کے صدر مولانا محمد ارشد فیضی قاسمی، جناب شکیل رشید صاحب ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز، مولانا خان افسر قاسمی ممبئی، مولانا نازش ہما قاسمی سب ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز، مولانا مفتی عامر مظہری، مولانا مفتی احمد قاسمی ممبئی وغیرہ کے علاوہ قرب وجوار کے علماء کی خاصی تعداد موجود تھی.
افتتاحی تقریر پیام انسانیت ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری مولانا مظفر رحمانی نے پیش کی جبکہ مولانا مفتی عمر عابدین مدنی استاد المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد، مولانا فضیل احمد ناصری استاد جامعہ معہد انور دیوبند، مولانا نجیب الحسن ندوی ناظم جامعہ المومنات لکھنو نے ملک کے موجودہ حالات میں علماء کی علمی واخلاقی ذمہ داریاں کے عنوان سے علماء کو خطاب کیا، اپنے کلیدی خطاب میں مولانا مفتی عمر عابدین نے کہا کہ کائنات کے خالق نے یہ اعلان کیا ہے کہ دنیا میں کسی بھی قوم کو علم کی بنیاد پر ہی وقار مل سکتا ہے اس کا ثبوت قرآن کریم کی ابتدائی آیت اقرا میں موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے علماء کا فرض ہے کہ ممبر و محراب پر قرآن کی آیتوں اور پیارے حبیب کی احادیثوں کو گفتگو کا موضوع بنائیں اس سے سماج میں ایک خوشگوار تدیلی کے امکان کو تقویت مل سکتی ہے، اپنے اخلاق وکردر کی حفاظت آپ کو امت میں نمایاں مقام دلا سکتی ہے،.انہوں نے فرمایا آپ اس امت کے امین و محافظ ہیں اس نسبت سے آپ کا فرض ہے کہ آپ اس امت کی مناسب اور قابل قدر راہنمائی کا فرض پورا کریں اور حالات کے اس منظر نامے میں آپ ان کی ایسی قیادت کا فرض پورا کریں جس کی روشنی میں انہیں خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع مل سکے، ورنہ دوٹوک لفظوں میں آپ سے کہونگا کہ اگر آپ نے اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی سے کام لیا تو آپ خود اپنے ہاتھوں اپنے آپکو نبی کا وارث کہلانے کا حق کھو دیں گے، انہوں نے کہا کہ نظریاتی بنیاد پر امت کا اختلاف ایک فطری بات ہے مسلکی اختلاف بھی امت میں بہت ہیں مگر میں آپ سے کہونگا کہ آپ آپسی اختلاف کو عناد بنا دینے کے بجائے دین اور کلمے کی بنیاد ہر پوری جماعت کو جوڑنے کی کوشش کیجئے. انہوں نے کہا کہ آپ کو آپسی اختلاف کا شکار بنایا جا رہا ہے تاکہ آپ اپنا مشن بھول کر دنیا کے اس اصول کو قبول کر لیں جو دنیا آپ سے قبول کروانا چاہتی ہے کےآپ فکری اعتبار سے بھلے ہی الگ ہوں مگر شریعت کے معاملے میں آپ کا اختلاف ایک بڑے اپنے افتتاحی خطاب میں مولانا مظفر احسن رحمانی نے سب سے پہلے آل متھلانچل مسابقہ القران الکریم کے انعقاد کے لئے میر کارواں مولانا وصی احمد صدیقی دامت برکاتہم اور ان کے صاحبزادے مولانا فاتح اقبال ندوی کے علاوہ بصیرت میڈیا گروپ کے چئرمین مولانا غفران ساجد قاسمی کی حوصلوں کی سراہنا کی اور کہا کہ یہاں علماء کی ایک بڑی جماعت جمع اس لئے میرا دل چاہتا ہے کہ میں ان سے کچھ کہاں اور اپنی درد مندی کا ان کے سامنے اظہار کروں انہوں نے کہا علماء اگر امت کو اپنی حیثیت کا احساس دلانا چاہتے ہیں تو انہیں علماء اور امت کے درمیان پھیلے فاصلے کو کم کرنا ہوگا اس کے بغیر کسی خوشگوار نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے
مولانا فضیل احمد ناصری نے کہا کہ اگر علماءاچھا کھانے اچھا پننے اور اچھے گھروں میں رہنے کو اپنے لئے وقار کی بات تصور کرتے ہیں تو پھر مجھے آنے والے وقت میں سماج کے اندر کسی خوشگوار تبدیلی کی امید چھوڑ دینی ہوگی.
مولانا نجیب الحسن قاسمی نے کہا کہ علماء نے جب سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چھوڑ دیا ہے امت انتشار کی شکار ہو گئی ہے اس لئے ہمیں اس صورت حال سے خود کو باہر نکالنے کی فکر کرنی ہوگی ۔