اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیة علماء دتیا ایم پی کے صدر مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی کا چائنا، ہانگ کانگ اور سری لنکا کا کامیاب ترین سفر اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 9 November 2017

جمعیة علماء دتیا ایم پی کے صدر مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی کا چائنا، ہانگ کانگ اور سری لنکا کا کامیاب ترین سفر اختتام پذیر!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 9/نومبر 2017) جامعہ قاسم العلوم دتیا، ایم پی کے بانی ومہتمم مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی گذشتہ بیس دنوں سے بیرون ملک کے سفر پر تھے، جن میں سے چائنا، ہانگ کانگ اور سری لنکا کے مختلف  اسلامک اور فقہی پروگراموں میں شریک ہوئے، کئی جگہوں پر مختلف موضوعات پر آپ کے بیانات ہوئے.
واضح رہے کہ مفتی صاحب گذشتہ تین سالوں سے واٹس ایپ پر دینی مسائل نام کا گروپ چلا رہے ہیں جن کی تعداد چھ تک پہنچ چکی ہے جس میں ہند وبیرون ہند کے تقریبا گیارہ سو سے زیادہ لوگ منسلک ہیں روزمرہ پیش آنے والے مختلف اور نئے مسائل کا مفتی صاحب قرآن و حدیث کی روشنی میں تسلی بخش جواب دیتے ہیں، اور یہ گروپ فی الحال کے واٹس ایپ کے معتبر اور مستند گروپ میں سے ایک گروپ ہے.