اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور میں بی جے پی کے انتخابی دفتر کا ہوا فتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 9 November 2017

جین پور میں بی جے پی کے انتخابی دفتر کا ہوا فتتاح!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/نومبر 2017) نگر پنچایت جين پور میں بی جے پی دفتر کا افتتاح فیتا کاٹ کر کیا گیا اور ماں سرسوتی کی تصویر پر ہار بی جے پی ضلع صدر پریم پرکاش رائے کی طرف سے چڑھایا گیا، جس میں نگر پنچایت جین پور کے لوگ موجود تھے.
صدر پریم پرکاش رائے نے کہا کہ بی جے پی نے جس شخص کو ٹکٹ دیا ہے وہ ایماندار اور تمام لوگوں کے بیچ میں رہنے والا شخص ہیں، پارٹی نے بھروسہ کرکے ٹکٹ دیا ہے جس کو آپ نگرواسیوں کا تعاون رہا تو یہاں سے بی جے پی انتخابات جیت کر پرچم لہرانے کا کام کریں گی.
وہیں سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ نے کہا کہ آج بھی ہمارا نگر پنچایت ہر ترقی کے معاملے میں پچھڑا ہوا ہے جو 25 سالوں میں سابق چیئرمین نہیں کر پائے وہ کام لالو جیسوال کو الیکشن جیت جانے کے بعد کریں گے، نگر پنچایت کو خوبصورت، صاف اور ترقی کا کام کریں گے، اگر آپ لوگ مدد کرتے ہیں تو جین پور میں بی جے پی کی ہوا ہوگی.
بی جے پی امیدوار لالو جیسوال نے کہا کہ جو اعتماد بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہم پر کیا ہے، اس اعتماد کو ہم انتخابات جیتنے کے بعد نہیں توڑیں گے، آنے والے وقت میں ہمیشہ عوام کے ساتھ رہیں گے جو بھی ممکن ہو ہر طرح سے ترقی کرنے کا کام کریں گے، ترقی ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے.
اس موقع پر دیواکر سنگھ، تاركیشور اوجھا، جے پرکاش سنگھ، ستیش رائے، مکیش جیسوال، ڈبلو گپتا، روہت اپادھیائے، سریش پرجاپتی، ہمانشو جیسوال، سرون سونکر، لالو سونکر، امرناتھ جیسوال، سنتوش جیسوال، سونو سنگھ، پونت جیسوال، راجیش چوہان ، سنجے گپتا، راجا سونکر، مادھو سنگھ، چندر شیکھر پرساد سنگھ، نيلو شریواستو وغیرہ لوگ موجود رہے.