رپورٹ: فضل الرحمان الہ آباد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو آئمہ/الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 8/نومبر 2017) ملک کی متحرک وفعال جماعت جس کا قیام پسماندہ اقوام میں تعلیم کی قندیلیں روشن کرنا، اور عصبیت، ذات و براردی کے نام نفرت کو ختم کرنا ہے، بہت ہی کم مدت میں اس جماعت نے اپنا دائرہ کار وسیع تر بنالیا، نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس جماعت سے منسلک ہورہی ہے، اور پسماندہ اقوام تک علم کے چراغ کو عام کرنے میں مصروف ہے، مشرقی یوپی میں اس تنظیم کا دائرہ بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے، آج مئوآئمہ الہ آباد کے ایک متحرک وفعال رکن سیف انصاری کو الجمعیت الانصار کا صدر مقرر کیا گیا، الجمعیت الانصار کے صدر مولانا ارشد قاسمی پرتاپگڑھی نے اس کا اعلان کیا، صدر الجمعیت نے کہا ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری قوم کا نوجوان صحیح العقیدہ مسلمان ہونے کے بعد تعلیم کے میدان میں آگے بڑھے، انہوں نے کہا موجودہ عصری درسگاہوں کی تعلیم انتہائی ضروری ہے، انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ پہلے ہم اپنے بچوں کے عقائد کی حفاظت کریں، پھر عصری تعلیم سے آراستہ پیراستہ کریں.
انہوں نے کہا کہ شریعت کے حدود میں رہ کر ہ زبان کو سیکھا جاسکتا ہے، اسلام کسی زبان کو سیکھنے سے منع نہیں کرتا.
مئوآئمہ کے سیف انصاری کو الجمعیت الانصار الہ آباد کا صدر بنائے جانے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہم اپنے مشن میں تبھی کامیاب ہونگے جب زیادہ سے زیادہ نوجوان طبقہ ہماری تنظیم سے وابستہ ہوگا، الجمعیت الانصار الہ آباد کے نومنتخب صدر سیف انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وقت میں مسلم نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہیئے، ہماری قوم ترقی کی راہوں پرتبھی گامزن ہوگی جب قوم کا نوجوان تعلیم یافتہ ہوگا، انہوں نے صدر موصوف کا شکریہ ادا کیا، اور یہ وعدہ کیا ان شاءاللہ الجمعیت الانصار کے پلیٹ فارم سے پوری ایمانداری کے ساتھ قوم کی خدمت کروں گا.