رپورٹ: فضل الرحمان الٰہ آباد
ـــــــــــــــــــــــــــ
مئو آئمہ/الٰہ آباد(آئی این ے نیوز 8/نومبر 2017) پرچہ داخل کرنے کے آخری دن منگل کو کانگریس امیدوار اوشادیوی نے پرچہ داخل کیا، سماجوادی پارٹی موجودہ چیئرمین حاجی محمد شعیب انصاری کی اہلیہ محترمہ فاطمہ انجم انصاری امیدوار ہیں.
غورطلب ہوکہ حاجی محمد شعیب انصاری پچھلے 10سال سے مئوآئمہ کے چیئرمین ہیں، اور انکے نام اترپردیش میں سب سے زیادہ تقریبا چھیش سو ووٹ سے جیت کر چیئرمین بننے کاریکارڈ ہے، اس بار مئوآئمہ نگرپنچایت پسماندہ خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سماجوادی پارٹی نے شعیب انصاری صاحب کی اہلیہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جبکہ بھاچپا سے ساوتری دیوی میدان میں ہیں، جو سندر لال ساہو کی بیوی ہیں اور پہلی بار میدان میں ہیں، جبکہ بی ایس پی سے عظمی بانو کوٹکٹ ملا ہے، مئو آئمہ نگر پنچایت سے 19پرچہ فروخت ہوا تھا، عزیرہ بانو، شاکرہ خاتون، زیبا کوثر، نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کیا ہے، جبکہ سبھاسد سیٹ کے لئے اب تک 75 لوگوں نے پرچہ داخل کیا ہے، موجودہ صورت حال کے مطابق لوگوں کے آراء سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ مئو آئمہ کی عوام حاجی شعیب انصاری کے 10 سالہ ترقیات کاموں سے مطمئن نظر آرہی ہیں، جیت کا سہرہ کس کے سر بندھے گا، یہ تو وقت بتائے گا.
غور طلب ہو کہ مئوآئمہ نگر پنچایت میں انصاری برادری کے ووٹروں کی کثرت ہے، اسی برادری کے لوگ ہی جیت وہار کافیصلہ کرتے ہیں.