اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مفتی محمد شوکت علی قاسمی صاحب کے چچا کا انتقال، نماز جنازہ آج بعد مغرب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 4 November 2017

مفتی محمد شوکت علی قاسمی صاحب کے چچا کا انتقال، نماز جنازہ آج بعد مغرب!


رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو آئمہ/الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 4/نومبر 2017) الہ آباد کے قصبہ مئو آئمہ میں واقع محلہ اعظم پور کے مشہور عالم دین، صوفی بزرگ مفتی محمد شوکت علی قاسمی خلیفہ ومجاز شیخ طریقت عارف مولانا قمرالزماں الہ آبادی و پرنسپل انوارالعلوم نسواں کے چچا محترم جناب عبد الصمد صاحب انصاری کا آج صبح تقریبا 10:00 بجے اچانک طبیعت بگڑی، اور اس دارفانی سے رخصت ہو گئے.
انا للہ وانا الیہ راجعون
 مرحوم کی نماز جنازہ بعد مغرب عیدگاہ مئوآئمہ قبرستان میں ادا کی جائے گی، مرحوم صوم وصلوٰة کے پابند انتہائی صفت انسان تھے، اچانک وفات کی خبر سن کر پورا علاقہ صدمے میں ہے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے. آمیــــــن