اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جیت حاصل کرنے کے بعد بلاتفریق مذہب و ملت کے کام کرونگا: اقبال سیفی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 14 November 2017

جیت حاصل کرنے کے بعد بلاتفریق مذہب و ملت کے کام کرونگا: اقبال سیفی

رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 14/نومبر 2017) لونی نگر پالیکا وارڈ نمبر 34 کے امیدوار اقبال سیفی نے آج اپنے انتخابی دفتر پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح فرقہ اور ذات مذہب کے نام پر سیاست ہورہی ہے اگر آپ لوگوں نے مجھے وارڈ ممبر بنایا اور نگر پالیکا بھیج دیا تو میں بلاتفریق مذہب و ملت وکاس کی جھریا لگادوں گا، اور خدانخواستہ اگر ہار گیا تو بھی میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں جہاں تک ہو سکے گا آپ لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا، آج میں پہلی مرتبہ آپ لوگوں کے درمیان ووٹ
مانگنے آیا ہوں، جمہوری ملک میں ہماری ووٹ ہی سب سے کامیاب طاقت ہے اور اس طاقت کے ذریعہ جس کو چاہے ہم اقتدار سونپ سکتے ہیں اور جسکو چاہے نیچے گراسکتے ہیں، اسلئے اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانے اور ووٹ بکھرنے سے بچائیں.
اس موقع پر چودھری انیس خان نے بھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس پوجا کالونی میں اس وقت سے رہ رہے ہیں جب ہر تیسری گلی میں اک گھر ہوا کرتا تھا اور رات میں ہم لوگ سیٹاں رکھتے تھے، تاکہ ناگہانی حالات میں سیٹی بجاکر ہم لوگ ایک جگہ جمع ہوجائے اور آج جبکہ یہ کالونی شہر میں تبدیل ہوگئی اور یہاں کچھ نئے سیاست داں آگئے تو لوگوں کو ذات مذہب کے نام پر بانٹ دیا گیا اور ہماری گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرکے اپنی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اسلئے ہمارے پاس موقع ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کا منھ توڑ جواب دیں اور ایک اچھا اور مثالی بھارت بنانے میں ہمارا ساتھ دے، اس موقع پر کافی تعداد میں لوگ موجود تھے.