اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدارسِ اسلامیہ کی اہمیت و افادیت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 14 November 2017

مدارسِ اسلامیہ کی اہمیت و افادیت!

تحریر: مولانا فرقان بدر قاسمی اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
           یہ بات ہرمسلمان پر واضح ہے کہ مذہب اسلام کی بقاء اور تحفظ کا مدار بالخصوص ہمارے ملک ہندوستان میں دینی مدارس اور قرآنی مکاتب کے وجود پر منحصر ہے یہیں سے علماء کرام دین کی دولت سے مالامال ہوکر نکلتے ہیں اور جہاں تک ہوسکتا ہے اس دولت کو عام کرتے ہیں، یہیں سے قاری قرآن تیار ہوتے ہیں، جو قرآن کو عمدہ طریقہ پر پڑھ کر لوگوں کے دلوں میں کتاب اللہ کی محبوبیت پیدا کرتے ہیں، یہیں سے حفاظ کرام اپنے اپنے سینوں میں قرآن کریم کی آیات حفظ کرکے رمضان میں
تراویح کے نور سے مسجدوں کو منور کرتے ہیں، یہیں سے وہ ناظرہ خواں تیار ہوکر نکلتے ہیں جو اپنے اپنے گھروں میں قرآن کی تلاوت کا معمول رکھتے ہیں، بہت ضروری ہے کہ مدارس بالخصوص قرآنی مکاتب اسلامی نرسری ہرہر گاؤں میں ہوں جس میں قرآن کریم کی صحیح تعلیم ابتدائی دینیات پڑھائی جائے اسی کے ساتھ زمانہ کے تقاضہ کے مطابق ہندی، انگریزی، سائنس اور جغرافیہ وغیرہ علوم کی تعلیمات سے بچوں اور بچیوں کو واقف کرایا جائے تاکہ مسلمان بچے اپنے بنیادی دینی و قرآنی تعلیم سے بہرور ہوکر پھر کسی اور میدان کی طرف رخ کرنا چاہیں تو انہیں سہولت بھی ہو اور اپنے مذہب سے وابستگی بھی برقرار رہے اور یہ کہ انہیں میں ایسے جواں مرد بھی تیار ہوں جو دینی و عربی تعلیم کا کورس مکمل کرکے اپنی زندگی کو دین کی حفاظت کیلئے وقف کرسکیں.