رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 19/نومبر 2017) اترپردیش میں چیئرمین اور وارڈ ممبر کے الیکشن کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے امیدوار اپنی جیت حاصل کرنے کیلئے لوگوں سے ملاقات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے اور ووٹروں کو لبھانے نیز وکاس اور ترقی کی راہیں دکھا رہے ہیں، اسی سلسلے میں آج قاسم وہار کے راجدھانی انکلیو وارڈ نمبر 40 میں وارڈ ممبر کے امیدوار جناب سرفراز بھائی ایم اے نے آج اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا اور پورے وارڈ کا دورہ کیا اور لوگوں کو بتایا کہ اگر آپ لوگوں کو وکاس اور تعلیم چاہیئے تو اچھے ایماندار نیتا کو نگر پالیکا بھیجنا ہوگا.
نگر پالیکا چیئرمین کے امیدوار جناب اسعد علی مکھیا نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ آج چند لوگوں کو بی جی پی والوں نے ووٹ کاٹنے کیلئے چند روپے دیکر ہمارے درمیان بھیج دیا ہے جس کو لونی کی عوام سمجھ چکی ہے، انہوں نے سابق چیئرمین پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ منوج دھاما نے لونی سے آگے اندراپوری حاجی پور بہٹہ و دیگر وارڈوں میں ہوا، لیکن ایسا لگتا ہیکہ پستہ سے ادھر قاسم وہار پوجاکالونی پاوی میں انسان نہیں رہتے ہیں اسلئے آپ لوگ سائیکل کو ووٹ دیں.
اس موقع پر قاضی زاہد نوجوان متحرک سپا نیتا نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ منوج دھاما نے اوپر سے جو فنڈ آتا تھا وہ لونی کی عوام کیلئے آتا تھا لیکن انہوں نے صرف اپنا وکاس کیا اسلئے آپ لوگ وکاس تعلیم روزگار چاہتے ہیں تو اکھلیش یادو جی نے جس بھروسہ سے آپ کے بیچ نوجوان نیتا مکھیا اسعد علی کو بھیجا ہے اس کو باقی رکھے اور ان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں.
اس موقع پر ہندو مسلم سب نے ہاتھ اٹھاکر حمایت کی اور ساتھ دینے کا اعلان کیا.