اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر مرزا محمود اعظمی کی علمی کاوش "عہد نبوی میں عورتوں کا دعوتی کردار" کا شبلی کالج میں منعقد دو روزہ سمینار میں رسم اجراء!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 20 November 2017

مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر مرزا محمود اعظمی کی علمی کاوش "عہد نبوی میں عورتوں کا دعوتی کردار" کا شبلی کالج میں منعقد دو روزہ سمینار میں رسم اجراء!

رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/نومبر 2017) پورب کی آکسفورڈ کہی جانی والی ملک کی ممتاز مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے استاذ پروفیسر مرزا محمود صاحب اعظمی کی علمی کاوش "عہد نبوی میں عورتوں کا دعوتی کردار "جو مملکت عربیہ سعودیہ کے جامعہ القصیم کے استاذ تاریخ وسیرت الشیخ محمود العودہ کی عربی کتاب "المراہ والدعوہ فی العھدالنبوی "کا اردو ترجمہ ہے، کل اعظم گڑھ کے
شبلی کالج میں دو روزہ سمینار امہات المومنین کی علمی وسماجی کی خدمات میں اس کتاب کارسم اجراء ہوا، شبلی کالج کے پرنسپل اسد غیاث، کلکتہ سے آئے پروفیسر عزیز اور جامعہ الفلاح بلریاگنج اعظم گڑھ کے ناظم مولانا طاھر مدنی اور ملک کے دوسرے نامور شخصیات نے اس اہم کتاب کا رسم اجراء کیا، اس کتاب میں عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عورتوں کا دعوتی کردار کیا تھا، تمام گوشوں پر عمدہ بحث کی گئی ہے، مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر نے عمدہ اور آسان زبان میں اس کا اردو ترجمہ کرکے اس کی زینت کو بڑھایا اور افادہ کو عام کیا، واقعی یہ کتاب مطالعہ کے لائق ہے، عورتوں کے دعوت کے سلسلہ میں تمام اہم معلومات کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، الہ آباد یونیورسٹی کے طلباء میں کافی خوشی کا ماحول ہے، انہوں نے اس علمی کاوش کے لئے استاذ محترم کا شکریہ ادا کیا.
 غورطلب ہو کہ اس کا رسم اجراء ضلع اعظم گڑھ کے شبلی کالج میں دو روزہ سیمینار میں ہوا.