اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور چیئرمین امیدوار تمنا بانو بیوی حاجی پلو انصاری کی اہم میٹنگ انڈیا گیسٹ ہاؤس میں اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 10 November 2017

مبارکپور چیئرمین امیدوار تمنا بانو بیوی حاجی پلو انصاری کی اہم میٹنگ انڈیا گیسٹ ہاؤس میں اختتام پذیر!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/نومبر 2017) نگر پنچایت مبارکپور سے چیئرمین عہدہ کی مضبوط امیدوار تمنا بانو بیوی حاجی عبدالمقتدر انصاری عرف پلو حاجی کے حامیوں کی ایک اہم میٹنگ شہر کے انڈیا گیسٹ ہاؤس ھال میں جمعرات کی رات منعقد کی گئی، جس میں ہندو مسلم اور تمام کمیونٹی کے ذمہ داروں نے حصہ لے کر تمنا بانو بیوی حاجی پالو انصاری کو بھاری ووٹوں کے ساتھ جیتانے کا فیصلہ کیا
اس اہم میٹنگ میں شہر کے ہندو مسلم اتحاد کی علامت اہم سماجی کارکن سابق چیئرمین انچارج مسٹر سنیل ورما جی پورے عملے کے ساتھ پہنچے جہاں ان کا بھی خیر مقدم کیا اور سنیل ورما کے نعروں سے پورا ھال گونج اٹھا.
اس موقع پر مہاپردھان وریندر یادو، سماجی کارکن مولانا محمد اجمل انصاری، حاجی مختار پورہ دلہن، حاجی شمشاد انصاری پورہ دلہن، نوشاد کیپٹن، كملاكانت یادو، علیم اختر انصاری، حسین احمد انصاری حیدرآباد، راحت حسین بکھری، سلیمان رائنی یوا نیتا، انیس احمد اونچی گلی، عرفان، حافظ کلام املو، جگو سونکر، گوپال سونکر ماسٹر، منا سريا، کرشنا ورما، راجیو وشوکرما، حبیب الرحمن قریشی، مہاویر یادو، سابق ممبر شمس الحق انصاری، سنیل جیسوال، ابو علیم، ممتاز نیتا، شکیل احمد پورہ دلہن، ابھیشیک پرجاپتی، سروج ورما، انل شرما، سمیت سیکڑوں ذمہ داران موجود رہے.
شہر کے نوجوان سماجی کارکن سابق چیئرمین انچارج سنیل ورما نے کہا کہ یہ انتخابات تمنا بانو بیوی حاجی عبدالمقتدر انصاری عرف پلو حاجی کا نہیں ہے علاقے کے عزت و سمان کا چناؤ ہے، اس انتخابات میں پوری ریاست کی نگاہ لگی ہے اس لئے ان کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنا کر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے.
مہاپردھان وریندر یادو نے کہاکہ ایس پی نے پہلے تمنا بانو بیوی حاجی پلو کو ہی ٹکٹ دیا لیکن کچھ لیڈروں نے گمراہ کر ٹکٹ کٹوایا ہے اس لئے ہم لوگ آزاد کے طور پر انہیں جیت کر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کریں گے.
پارٹی نے ایسے شخص کو سماج وادی پارٹی کا ٹکٹ دیا ہے جس سے عوام کا کوئی سروکار نہیں ہے ایک بار نہیں چار چار بار ہارے ہے پھر بھی ٹکٹ ایسے کو دیا ہے جو پارٹی کا نقصان کیا انہوں نے کہا کہ تمام لوگ دھرم، مذھب اور ذات برادری سے اٹھ کر آج ان کے ساتھ ہیں.