اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئو کے سلطانپور میں منقعد دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ میں بنکٹ کی ٹیم نے ماری بازی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 December 2017

مئو کے سلطانپور میں منقعد دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ میں بنکٹ کی ٹیم نے ماری بازی!


رپورٹ: محمد عامر
ــــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 6/دسمبر 2017) مئو ضلع کے سلطان پور گاؤں میں ایس پی وائی میدان میں تمام گاؤں کے نوجوانوں کی جانب سے دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا، اتوار کو گرام پردھان شمس تبریز نے فیتا کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، جہاں 24 ٹیموں نے حصہ لیا، اس میں سلطان پور اے، بمہور، فتح پور، مئو اسٹیڈیم، بلیا، بنكٹ، اكتاها، گھوسی، املا، بنجاری، احمد پور اسنا وغیرہ ٹیموں نے حصہ لیکر
شریک ہوئے، اس ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض نوشاد احمد، ترپاٹھی، ابوزید اور دیپک کمار نے انجام دیا، سیمی فائنل کے پہلے راؤنڈ میں، فتح پور نے 15 پوائنٹس اور بمہور 13 پوائنٹس کے درمیان کھیلا، جس میں فتح پور نے جیت لیا، سیمی فائنل کا دوسرا راؤنڈ میں بنكٹ 15 پوائنٹس اور اكٹاہا 10 پوائنٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنكٹ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گئی، فتح پور اور بنکٹ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ دو سیٹ کھیلے گئے، پہلے راؤنڈ میں، فتح پور 11 پوائنٹس اور بنکٹ 15 پوائنٹس، دوسرے سیٹ میں فتح پور 14 پوائنٹس اور بنکٹ نے 15 پوائنٹس حاصل کر بنکٹ ٹیم نے میچ جیت لیا.
اس ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی وسیم اقبال سابق چیئرمین گھوسی، سنجے پٹیل بلاک پرمکھ بڈراو رہے، ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں گرام رہائشی عباد احمد، محمد طارق، نہال احمد، محمد اجمل، عبد الاول، محمد نعیم، محمد اجود، فضیل احمد، ابوزید، محمد آصف، محمد عاقب، محمد اعظم، شعبان اور مہتاب وغیرہ نے ایک اہم کردار ادا کیا.