اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئو: چوری کی موبائل کے ساتھ ایک گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 December 2017

مئو: چوری کی موبائل کے ساتھ ایک گرفتار!

رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 18/دسمبر 2017) مقامی کوتوالی علاقے کے قاضی پورہ رہائشی شفیق الرحمن عثمانی بیٹے عزیز الرحمان عثمانی نے ہفتہ کو کوتوالی میں تحریر دیا کہ جمعرات دیر شام دوا لینے کے لئے بس اسٹیشن واقع برنوال میڈیکل اسٹور پر دوا لینے گیا تو وہاں کافی بھیڑ بھاڑ تھی اس ہجوم میں کسی نامعلوم شخص نے میری موبائل چوری کر لی، جس کا فوٹو میڈیکل اسٹور پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہے .
کوتوالی پولیس نے مذکورہ تحریر پر دفعہ 380 کے تحت چوری مقدمہ درج کر لیا، اسی ترتیب میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود کوتوالی انسپکٹر ڈی شریواستو کی ہدایت پر اتوار کو ایس آئی رام سجن ناگر سمیت ہمراہی کے ذریعہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر ہی اکبر بیٹے مسلم باشندے گوريڈيه تھانہ مشروليا سدھارتھ نگر کو چوری کے موبائل کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا.