اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انصاری برادران نے آٹھ میں چار سیٹ قبضہ کر دکھائی اپنی سیاسی طاقت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 2 December 2017

انصاری برادران نے آٹھ میں چار سیٹ قبضہ کر دکھائی اپنی سیاسی طاقت!

رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 2/دسمبر 2017) غازی پور ایک بار پھر انصاری بھائیوں نے اپنے مخالفین کو اپنی سیاسی طاقت کا احساس دکھایا، تین نگر پالیکا اور پانچ نگر پنچایتوں میں سے بی ایس پی نے دو نگر پالیکا اور دو نگر پنچایت پر انصاری برادران نے قبضہ کیا، انصاری بھائیوں نے ضلع کی چرچا والی سیٹ محمد آباد میں دوسری بار بی جے پی کو ہرا کر قبضہ کر لیا ہے، اس سے ایک طرف بی ایس پی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایس پی کا صفایا ہوگیا ہے، بی جے پی کو دو سیٹ ملی جبکہ دو سیٹ پر آزاد امیدوار کا قبضہ رہا.
 انصاری بھائیوں نے نگر پنچایت سیدپور اور نگر پنچایت بہادرگنج میں نگر پالیکا محمدآباد و نگر پالیکا جمانیاں پر قبضہ کر لیا ہے.
اس موقع پر سابق ایم پی افضال انصاری نے کہا کہ آج کے ووٹروں کے برکتوں کے سبب میں اج یہاں تک پہنچا ہوں، میں تمام ووٹروں کا شکر گزار ہوں، آئندہ 2019 کے انتخابات میں بی ایس پی ابھر کر سامنے آئے گی،  انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بی ایس پی کی سرکار بنے گی.