اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کائنات میں دیا امن کا پیغام: مبارکپور میں علماء کرام کا خطاب

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 3 December 2017

پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کائنات میں دیا امن کا پیغام: مبارکپور میں علماء کرام کا خطاب

رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/دسمبر 2017) مبارکپور کی سب سے بڑی مرکزی انجمن اہل سنت والجماعت اشرفی دارالمطالعہ کے زیر اہتمام 84 واں بڑا دینی مذہبی جلسہ سیرت النبی پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلعم کی یاد میں جمعہ کی رات سبزی منڈی میدان میں عربی یونیورسٹی الجامعة الاشرفیہ مبارکپور کے سربراہ اعلیٰ وائس چانسلر مولانا عبدالحفیظ صاحب کی سرپرستی اور مولانا مفتی نظام الدین رضوی صاحب کی صدارت میں اختتام ہوا، اور بہت سارے شعراء کرام نے اس میں نعتیہ کلام کے ساتھ پروگرام میں جان بخشا.
اس موقع پر راجستھان مكرانا کے مفتی مولانا شمش الدين صاحب نے شرکت کی، حضرت مولانا مفتی شمش الدین صاحب نے اپنے خطاب میں سیرت رسول پاک پیغمبر حضرت محمد صلعم کو بیان کیا انہوں نے کہاکہ جب دنیا میں کفر اور جاهليت اپنے عروج پر تھی اور چاروں طرف گناہوں اور ظلم کا بول بالا تھا ایسے میں آخری نبی پیغمبر حضرت محمد صلعم کی پیدائش ہوئی، انہوں نے جب اپنی نبوت کا اعلان کیا تو سارے عرب میں کھلبلی مچ گئی اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ تھے وہی راتوں رات دشمن ہوگئے دشمن ہوتے بھی کیوں نہ کیونکہ پیغمبر محمد صلعم نے انہیں شراب، نشے، شرک، بری عادات، بے ایمانی سے روکا اور اور ایک اللہ کی طرف بلایا، بہت مشکلات اور صبر کا سامنا کرتے ہوئے حضرت محمد صلعم نے اسلام کو مکہ سے لے کر مدینہ تک پھیلایا، اسلام کو پوری دنیا میں پھیلانے کے لئے حضرت محمد صلعم کے خاندان ان نواسے اور ساتھیوں نے بڑی قربانی دی.
آخر میں مولانا شمس الدین مكرانا نے نصیحت دی کہ ہم کو بھی آج اسلام اور حضرت محمد صلعم کے بتائے راستے پر چل کر ہی اسلام کی اچھی تصویر ملک و دنیا میں ظاہر کرنا چاہیئے.
آخر میں مولانا عبدالحفیظ صاحب وائس چانسلر نے ملک و صوبہ میں امن و خوشحال کے لئے دعا مانگی اور صلوٰة و سلام کے بعد دیر رات 01:30 بجے جلسہ کا اختتام ہوا.
پروگرام میں انجمن اہل سنت اشرف دارالمطالعہ کے سکریٹری حاجی محمد مظہر انصاری، مولانا صدرالوری صاحب، مولانا عبد الحق رضوی، مولانا نعیم الدین عزیزی، چیئرمین نمائندے اور نو منتخب سبھاسد حاجی عبدالمجید انصاری، جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلی حاجی سرفراز احمد انصاری، حاجی محمود نعمانی، حاجی اسرارالحسن انصاری، حاجی سلیمان شمشی، سمیت درجنوں علماء و شہر کے ذمہ دار لوگ موجود رہے.