اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت علماء ہند لونی کے زیر اہتمام دس روزہ اصلاح معاشرہ کا آغاز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 16 December 2017

جمعیت علماء ہند لونی کے زیر اہتمام دس روزہ اصلاح معاشرہ کا آغاز!

رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 16/دسمبر 2017) معاشرہ میں پھیلی برائیوں اور بے حیائی کے سد باب کے لئے جمعیت علماءہند لونی کے زیر اہتمام آج پہلا اجلاس بعنوان محمد بن عبداللہ سے محمد رسول تک پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے مولانا فرحت عمر صاحب نے کہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات پچپن سے ہی خیر اور بھلائی کی تلقین کیا کرتے تھے، ایک مرتبہ اچانک آپ کا ستر مبارک کھل گیا تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام مارے شرم کے چیخنے لگے اور پھر جوانی اور جوانی سے لیکر وفات تک کے حالات ہمارے لئے اسوہ اور نمونہ ہے، ایک مرتبہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ رض نے فرمایاکہ پورا قرآن اخلاق حسنہ ہے جسے اخلاق دیکھنا ہو وہ قرآن پڑھیں، مذید مولانا موصوف نے فرمایا کہ آج ہماری زندگی کے اندر غیروں کا طریقہ رس بس گیا ہے ہم نے اپنی زندگی کے اندر غیروں کے رسوم کو اتار لیا ہے جبھی ہمیں ہرجگہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسلئے ضروری ہیکہ آقا کی سیرت کو اپنائے تاکہ کل قیامت کے دن ہمارے آقا ہم پر فخر کریں .
ان  کے  علاوہ مولانا ابراہیم قاسمی، قاری فیض الدین عارف، مولانا اسجد قاسمی نے بھی حالات حاضرہ پر مختصر خطاب کیا.
اس موقع پر جناب قاری نواب صاحب جنرل سیکریٹری تحصیل لونی نے تمام حاضرین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان شاءاللہ ہمارے اس پروگرام سے معاشرہ میں پھیلی برائیوں کا ضرور خاتمہ ہوگا تمام لوگوں سے اپیل ہیکہ روزانہ کے پروگرام میں شرکت فرماکر اکابر علماء کرام کے ناصحانہ خطاب سے مستفیض ہوکر دین کو اپنے اندر اتارنے کی سعی کریں تبھی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں.
پروگرام میں  قاری عرفان علیمی نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے، جبکہ مولانا احمد علی قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا.