رپورٹ: عبیدالرحمن الحسینی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 8/دسمبر 2017) سپریم کورٹ نے آسام کے ان لاکھوں افراد کی شہریت سے متعلق ایک انتہائی اہم کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے پنچایت لنک سرٹیفکیٹ کی حیثیت کو بحال کردیا ہے، جس کے بعد تقریباً 27 لاکھ شادی شدہ خواتین کو اپنی شہریت پر لٹکی تلوار سے راحت ملی ہے، مزید عدالت نے حکومت کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اصلی اور غیر اصلی شہری میں لوگوں کو تقسیم نہ کرے، اس طرح سپریم کورٹ نے آسام ہائی کورٹ کے حکم کو خارج کر دیا.
واضح رہے آسام کے متعلق دونوں ہی معاملوں میں جمعیة علماءہند بطور مداخلت کار فریق تھی، حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الہدی قاسمی نے جمعیة علماء ہند کی کوششوں کو قابل قدر بتاتے ہوئے جمعیة کو مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہی امید ہے آئندہ بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، ہم دعا کرتے ہیں کہ جمعیة علماءہند کے اراکین کو اللہ ہمیشہ سلامت رکھے ۔