اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شریعت میں پردے کو فرض قرار دیا گیا ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 5 December 2017

شریعت میں پردے کو فرض قرار دیا گیا ہے!

تحریر: سلمان کبیر نگری ایڈیٹر نئی روشنی، برینیاں، سنت کبیرنگر (یوپی)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
شریعت نے پردے کو فرض قرار دیا ہے، جیسے نماز فرض ہے اس طرح پردہ بھی فرض ہے، کچھ گناہ ایسے ہیں جن کا میڑ چوبیس گھنٹہ چلتا رہتا ہے کچھ لوگوں کا سوچنا ہے اللہ تعالی نے خوبصورتی دی ہے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں دیکھیں جس کو نمائش کرنا کہتے ہیں پردہ کرنا تو دور کی با ت کپڑے ایسے ایسے پہنتی ہیں کہ بدن جھلکتا ہے بدن سے چپکے ہوئے کپڑے پہنتی ہیں پردے کے لئے برقع استعمال کرتی ہیں تو ایسے کڑھائی والے خوب صورت برقع ڈھونڈ کر لاتی ہیں جن کو دیکھ کر ہر انسان سوچتے ہیں کہ برقع کے اندر تو حور کی بچی سے یہ اور بات ہے کہ اندر چڑیل کی بہن موجود ہوگی ایسے کپڑے اور پردے سے پرہیز کریں، جس پر غیر مرد کی نظر خواہ مخواہ کھینچے، یہ گناہ کی دعوت ہے اس لئے ایسا نہیں کرنا چاہیئے، جوان بچیاں گھروں سے جب باہر نکلیں سادہ برقع پہنیں، مغربی کپڑے پہن کر نہ نکلیں.
روایت ہے کہ جب حضرت فاطمہؓ کی وفات کا وقت قریب آگیا تو حضرت فاطمہؓ نے اپنے شوہر حضرت علیؓ سے کہا کہ تیرے جنازے میں پورے مدینے والوں جمع کر دوں گا، حضرت فاطمہؓ کہتی ہیں کہ میرے والد جناب محمد ﷺنے مجھ سے کہا تھا کی بیٹی پردے میں رہنا، میں نے والد کے حکم کو پورا کر دیا کہ زندگی میں کسی مرد نے نہیں دیکھا اور میں چاہتی ہوں کہ موت کے بعد بھی کوئی نہ دیکھے، جب خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کے تقوی کا یہ حال ہے تو آج کل کی عورتیں کس کھیت کی مولی ہیں۔
دعاہے کہ اللہ تعالی عورتوں کو پردے کی اہمیت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمیــــن۔