رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 5/دسمبر 2017) شیخ الھند ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ آف انڈیا کے زیرِ اھتمام جامع مسجد انصار وہار لونی میں مسلم نوجوانوں کے لئے ایک تربیتی اور اصلاحی مجلس منعقد کی گئی، جس میں شیخ الھند ٹرسٹ کے چیئرمین اور جامع مسجد انصار وہار کے امام وخطیب حضرت مولانا مفتی فہیم الدین رحمانی نے نوجوانوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ کائنات میں اللّٰہ تبارک و تعالٰی کے نزدیک سب سے پسندیدہ چیز اس کی معبودیت اور مخلوق کی عبادت اور اطاعت ہے، اور سب سے ناپسندیدہ اور ناگوار چیز عبادت میں اس کا ہمسر اور اس کا شریک ہونا اور مخلوق کی طرف سے اس کی نافرمانی اور سرکشی ہے، اور اللّٰہ کی مخلوق میں سب سے پہلا نافرمان ابلیس لعین ہے اسی سے حکم خدا کی نافرمانی کی ابتداء ہوئی اور اس کی نافرمانی کا سبب حضرت آدم علیہ السلام کو حکم خدا کے مطابق سجدہ کا مسئلہ تھا اس لئے مخلوق میں سب سے بڑی دشمنی شیطان کو بنی آدم سے ہے، امام طبرانی علیہ الرحمۃ نےالمعجم الکبیر میں ایک حدیث شریف نقل فرمائی ہے کہ جب شیطان کو اللہ تبارک و تعالٰی نے اپنے غیض وغضب سے راندہ درگاہ بنا کر آسمان سے زمین پر اتار دیا تو اس نے اللہ پاک سے نو۹ چیزیں مانگی، وہ یہ ہیں:
(۱) یارب انزلتنی الی الارض وجعلتنی رجیما فاجعلی لی بیتا قال الحمام ۔ ابلیس نے کہا اے میرے رب تو نے مجھے آسمان سے زمین پر اتار دیا ہے اور مجھے مردود اور راندہ درگاہ بنا دیا ہے لہٰذا میں تجھ سے ایک گھر کا سوال کرتا ہوں جس میں میں رہ سکوں تو اللہ نے فرمایا کہ حمام غسل خانہ تیرا گھر ہوگا نیز یہ بات بھی سمجھ لینی چاہیئے کہ جس طرح حمام شیطان کے گھر ہے اسی طرح بیت الخلاء اور ٹوائلٹ بھی شیطان کا گھر ہے اسی وجہ سے صحیح حدیث میں وارد ہو اہے کہ بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت شیطان سے اللہ کی پناہ اور اس سے حفاظت کی دعاء پڑھی جائے ,, اللھم انی اعوذ بک من الخبث والخبائث ,, اے اللہ میں تیری پناہ مانگتاہوں سرکش شیطان اور خبیث جنات سے ۔
(۲) قال فاجعل لی مجلسا. قال الاسواق و مجامع الطرق ۔
ابلیس نے کہا کہ اے میرے رب میرے لئے ایک نششت گاہ اور بیٹھنے کی جگہ مقرر فرما دیں اللہ تبارک وتعالٰی نے فرمایا کہ تیرے بیٹھنے کی جگہ بازار اور راستوں کے چوراہے ہیں۔
(۳) قال اجعل لی طعاما قال مالایذکراسم اللّٰہ علیہ.
ابلیس نے اللہ سے کہا کہ اے میرے رب میرے لئے کچھ کھانا مقرر فرما دیں تو اللہ تبارک و تعالٰی کی طرف سے جواب آیا وہ کھانا تیرا کھانا ہوگا جس کھانے پر بسم اللّٰہ نہ پڑھی گئی ہو.
(۴) قال اجعل لی شرابا قال کل مسکر ۔
ابلیس نےکہا کہ اے میرےرب میرے لئے کچھ پینے کی چیز مقرر فرمادیں تو اللہ کی طرف سے جواب آیا کہ ہر نشہ آور چیز تیرے پینے کی چیز ہے ۔
(۵) قال اجعل لی موذنا قال المزامیر ۔
ابلیس نے سوال کیا اے میرے رب میرے لئے ایک اعلان اور آواز کی چیز مقرر فرما دیں تو اللہ کی طرف سے جواب آیا تیرے آواز اور اعلان کی چیز میوزک اور ہارمونیم ہے.
(۶) قال اجعل لی قرآنا قال الشعر ۔
ابلیس نےاللہ سے سوال کیا کہ اے میرےرب میرے لئے ایک پڑھنے کی چیز مقرر فرما دیں تو اللہ کی طرف سے جواب آیا کہ تیرے پڑھنے کی چیز شعر و شاعری ہے ۔
(۷) قال اجعل لی کتابا قال الوسم۔
ابلیس نے اللہ رب العزت سے سوال کیا کہ اے میرے رب میرے لئے ایک لکھنے کی چیز مقرر کردیں تو اللہ کی طرف سے جواب آیا کہ
تیرے لکھنے کی چیز گودنا ہے ۔
(۸) قال اجعل لی حدیثا قال الکذب ۔
ابلیس نےحق جل مجدہ سے سوال کیا کہ اے میرے رب میرے لئے خاص
قسم کی بات چیت اور گفتگو مقرر کردیں تو اللّٰہ کی طرف سے جواب آیا کہ جھوٹ ہی تیری خاص قسم کی بات چیت اور گفتگو رہے گی۔
(۹) قال اجعل لی مصاید قال النساء ۔
ابلیس نےاللہ سے سوال کیا کہ اے میرے رب میرے لئے کوئی شکار کا ذریعہ مقرر کر دیں تو اللہ کیطرف سے جواب آیا کہ تیرے شکار کا ذریعہ اور نشانہ عورتیں ہیں اسی وجہ سے جب بھی کوئی کسی اجنبی عورت سے تنہائی اختیار کرتا ہے تو لازمی طور پر شیطان کی مداخلت ہوجاتی ہے اور پھر شیطان عورت و مرد دونوں کو فریب کے گھراؤ میں لیکر گناہ عظیم میں مبتلا کر دیتا ہے ۔