اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نگر پالیکا مبارکپور سے ایس پی سے چیئرمین کی امیدوار کریم النساء کی جیت، حامیوں نے جم کر منایا جشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 December 2017

نگر پالیکا مبارکپور سے ایس پی سے چیئرمین کی امیدوار کریم النساء کی جیت، حامیوں نے جم کر منایا جشن!

رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 1/دسمبر 2017) نگر پالیکا مبارکپور میں پندرہ برس کے بن واس کے بعد سماج وادی پارٹی کی سائیکل بڑی تیزی سے چل پڑی اور اس کی امیدوار حجن کریم النساء زوجہ حاجی محمد یونس انصاری مرحوم نے چیئرمینی کے الیکشن میں ایک بڑے فرق سے جیت درج کر کے پورے مبارکپور میں ایک جشن جیسا سماں پیدا کر دیا ہے اور چہار جانب لوگ خوشی سے جھوم رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مٹھائیا ں تقسیم کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں، انہوں نے تین بار کے

چیئرمین ڈاکٹر شمیم احمد کی اہلیہ حبیب النساء کو 4986 ووٹو ں سے شکست دے دی، اس طرح سے انہوں نے جہاں اپنے مرحوم شوہر حاجی محمد یونس انصاری کے دیرینہ خواب کو پورا کر دیا وہیں ڈاکٹر شمیم کو اپنی اہلیہ کے سہارے چوتھی بار چیئرمین بننے کے ارمان پر پانی پھیر دیا، کریم النساء کو کل 16951 ووٹ ملے جبکہ حبیب النسا ء کو 11983 ووٹوں پر ہی اکتفا کر نا پڑا ۔گذشتہ الیکشن میں ڈاکٹر شمیم کو 12142 ووٹ ملے تھے اور انہوں کریم النسا ء کے شوہر حاجی محمد یونس انصاری کو صرف 173 ووٹوں سے شکست دی تھی لیکن اس بار پانسہ ایسا پلٹا کہ ان کی اہلیہ کو قریب پانچ ہزا ر ووٹوں سے شکست کا سامنا کر نا پڑا، اسی کے سا تھ آذاد امیدوار تمنا بانو 8032 ووٹ لیکر آ گے کا راستہ ہموار کر لیا، بسپا امیدوار شبانہ انجم کو 2126 اور بھاجپا امیدوار پونم دیوی نے صرف 1516 ووٹ لیکر اپنی ضمانت ضبط کر ا لی، دیگر امیدواروں میں عام آدمی پارٹی شاہینہ زوجہ نہال ہاشم کو 387، آزاد امیدوار اختر بانو زوجہ حاجی افتخا ر احمد کو 309، نازنین سلطانہ 718، ناصرہ خاتون کو 380، نکہت پروین کو 452 اور نوشابہ خاتون کو 184 ووٹ ملے جبکہ نوٹا میں 107 ووٹ ڈا لے گئے.
قا بل ذکر ہے کہ کریم النساء دوسری بار انتخابی میدان میں آئیں اور دونوں مرتبہ کامیابی نے ان کے قدم چو مے، پہلا الیکشن انہوں نے 1998 میں لڑا تھا اور ڈاکٹر شمیم کی اہلیہ حبیب النساء کو شکست دی تھی، اس کے بعد ان کے شوہر حاجی محمد یونس انصاری الیکشن لڑتے رہے لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور وہ معمولی فرق سے شکست کھاتے رہے جس سے ان کے چاہنے والے بالکل شکست خو ردہ ہوگئے تھے اور آ ج جیسے ہی انہیں جیت کی خبر ملی تو جیسے کہ انہیں نئی زندگی مل گئی ہو، کریم النساء نے ایک باوقار کامیابی حا صل کر کے دونوں اکھلیش یادو کا سر اونچا کر دیا ہے، شام قریب پا نچ بجے جیسے ہی کریم النسا ء کی جیت کا اعلا ن ہوا اکھلیش یادو، سابق ایم ایل اے عبدالسلام، حاجی عبد المجید انصاری، حاجی محمد مظہر انصا ری سمیت سیکڑوں کارکن کاؤنٹنگ کیمپس ڈی اے وی ڈگری کالج میں ہی جشن مناتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور عوام الناس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آ ج یہ جو عزت بخشی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھے جا نے کے قا بل ہے ۔
دوسری جانب پچیس وارڈ کے 151 امیدوا رو ں میں وارڈ نمبر ایک محفوظ سے مہیما دیوی، وارڈ 2 سے صورت کمار، وارڈ 3 سے شاہینہ بانو وارڈ 4 سے صوفیہ خاتون، وارڈ 5 سے ماسٹر نیاز، وارڈ نمبر 6 سلمیٰ خاتون، وارڈ 7 سے حاجی افتخار احمد، وارڈ 8 اجے جیسوال عرف ببلو، وارڈ 9 سے رخسانہ خاتون، وارڈ 10سے بشیر احمد، وارڈ 11سے جا وید لائن مین، وارڈ 12 سے شاہدہ خاتون، وارڈ 13سے شاہنواز عالم، وارڈ 14 سے ارشد جمال، وارڈ 15سے مسرت جہاں، وارڈ 16سے شمس الزماں، وارڈ 17 سے اسماء پروین، وارڈ 18 سے حاجی عبدالمجید انصاری، وارڈ 19 سے وقار احمد، وارڈ 20 سے رئیس احمد عرف گڈو، وارڈ 21 سے غلام رسول سامانی، وارڈ 22سے عرفان احمد، وارڈ 23 سے امتیاز حسین، وارڈ 24 سے زینب خاتون اور وارڈ 25 سے نورالہدیٰ نے کامیابی درج کرائی ہے ۔