رپورٹ: سلمان کبیر نگری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر ،سنت کبیر نگر (آئی این اے نیوز 5/دسمبر 2017 ) آج ہندوستان میں اقلیتی طبقوں اور خصوصا مسلمانوں کے ساتھ جو عدم رواداری اور ناانصافی کا سلوک کیا جارہا ہے وہ کسی بھی وطن پرست کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے، موجودہ حکومت کی باگ ڈور جن لوگوں کے ہاتھ میں ہے ان کی اکثریت پسندی اور نفرت پھیلانے میں مشہور ہے.
مذکورہ خیالات کا اظہار سماجی کارکن طارق ارمان نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ لگانے والے آج سب کا وناش اور اپنا وکاس میں مشغول ہیں، حکومت اپنا اصل کام بھول کر عوام کے درمیان نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، اور اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے ہندوستانیوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے پر کار فرما ہے، عوام کے بنیادی حقوق کی تکمیل ملک کی ترقی کو ترجیحات میں شامل کرنے کی بجائے حکومت نے ملک میں فرقہ پرستی کو فروغ دینا اپنا مقصد بنا لیا ہے، موجودہ دور میں ہندوستان کے حالات نہایت ہی پیچیدہ ہیں، سیاسی بازگیروں کے ناپاک منصوبوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، مذہب ذات پات اور نفرت کے نام پر سیاست کرنے والوں اور عوام سے جھوٹے وعدے اور جملے کہنے والوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے.