رپورٹ: محمد وصی اللہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
جگدیش پورا/آگرہ(آئی این اے نیوز 13/جنوری 2018) آگرہ کے تھانہ جگدیش پورا کی پولیس کو جمعہ کی صبح کو ایک کامیابی مل گئی، جگدیش پورا پولیس ٹیم اور ایس ٹی ایف ٹیم نے تقریبا 10 کنٹل گانجوں کی اسمگلنگ کے بارے میں معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، دو گانجا اسمگلر کو بھی پولیس ٹیم اور ایس ٹی ایف کے مشترکہ آپریشن سے گرفتار کر لیا گیا، ساتھ ہی ان کے پاس موجود ایک ڈی سی ایم گاڑی، اور ایک سکوڈا گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ گانجا کی قیمت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے.
موصولہ خبر کے مطابق آگرہ کے تھانہ جگدیش پورا کی پولیس ٹیم اور ایس ٹی ایف کی ٹیم کو خبر ملی کہ اڑیسہ سے دو گانجا اسمگلر ڈی سی ایم گاڑی میں 9 کلو 73 کلو گرام گانجا لیکر اسمگلنگ کرنے آرہے ہیں، اس معلومات کی بنا پر ایس ٹی ایف اور تھانہ جگدیش پورا پولیس نے علاقہ کے سوناری گاؤں کے قریب سے دونوں اسمگلر کو گانجا کے ساتھ گرفتار کر لیا، گرفتار شدہ اسمگلر کے نام وشال اور ہوشیار بتایا گیا ہے، پولیس دونوں گانجا اسمگلر سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے، کارروائی کر جیل بھیجنے کی تیاری میں ہے.