اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اردو کے مشہور و معروف شاعر انور جلالپوری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نششت منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 4 January 2018

اردو کے مشہور و معروف شاعر انور جلالپوری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نششت منعقد!

رپورٹ: وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 4/جنوری 2018) اردو ادب کے مشہور و معروف شاعر، و بہترین ناظم مشاعرہ کے سانحہ ارتحال پر لال گنج تھانہ علاقہ کے دیوگاؤں میں مقصود اعظمی صاحب کے گھر پر ایک تعزیتی نششت منعقد کی گئی، جس میں انور جلال پوری کے اردو ادب کی خدمات کو بیان کر ان کیلئے دعاء مغفرت کی گئی.
اردو شاعر و صحافی میکش اعظمی نے کہا کہ انور جلالپوری کے انتقال سے علم وادب کی محفل میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کی بھرپائی مشکل ہے.
اس موقع پر مقصود اعظمی، حاجی اسرار، چنو، کمال الدین، اشفاق بیگ دونا، حافظ عرفان، ساجد بیگ، محمد یاسر اعظمی، شمشاد احمد انصاری وغیرہ موجود رہے.